• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    کھائی یون-2 سیٹلائٹ کے "وشنگ سٹار "پے لوڈکی لانچنگ : تجارتی خلائی صنعت کو عوام کے لیے وسیع کرنے کی کوشش (2)

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-28
    کھائی یون-2 سیٹلائٹ کے
    کھائی یون-2 سیٹلائٹ کے "وشنگ سٹار "پے لوڈکی کامیاب لانچنگ (انٹرویو دینے والے کی جانب سے فراہم کردہ تصویر)

    28جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) حال میں، بحیرہ مشرقی چین سے اورینٹ سپیس گریویٹی-1راکٹ کی چوتھی پرواز کے ذریعے کھائی یون-2 سیٹلائٹ کے "وشنگ سٹار "پے لوڈ کو کامیابی کے ساتھ اس کے مقررہ مدار میں پہنچایا گیا۔ ماہرین کے مطابق، جیسے جیسے یہ صنعت ترقی کر رہی ہے، خلائی صنعت بتدریج پیشہ ورانہ حدود سے آگے بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطحی سائنسی تحقیق سے آگے نکل کر ایک ایسے عوامی منظر نامے کی طرف گامزن ہے جسے محسوس کیا جا سکے، جس میں شرکت کی جا سکے اور جسے استعمال کیا جا سکے۔ اس طرح ٹیکنالوجی کو عوامی زندگی کے ساتھ گہرائی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

    "وشنگ سٹار"پے لوڈ، مدار میں قیام کے دوران اپنے لیے مخصوص ڈیٹا سٹوریج اور سپیس ری ٹینشن کا کام کرے گا۔ اس کا پہلا مرحلہ، عوامی فلاحی یادگار منصوبے پر مشتمل ہے جو "میریٹوریئس ورکنگ ڈاگز" کے لیے ہے اس کامقصد، خلا کی آرکائیونگ کی منفرد شکل کا استعمال کرتے ہوئے عام محافظوں کی عزت افزائی اور فضائی کیریئرز کے ذریعے سماجی خیر سگالی کو منتقل کرنا ہے۔

    یہ جدید طریقہ کار ملک کی تجارتی خلائی صنعت میں، صارفین پر مرکوز منظر نامے کے خلا کو مؤثر طریقے سے پر کرتا ہے۔ روایتی سیٹلائٹ نیٹ ورکنگ، خلائی مشاہدات اور ڈیٹا سروسز کے علاوہ، انٹرسٹیلر سپیس نے"سپیس ہیومینٹیز + پبلک ایکسپیریئنس + ایموشنل کنزمپشن" پر مبنی ایک بالکل نئی مارکیٹ تشکیل دی ہے جس سے عام افراد کو کم لاگت میں اور بغیر کسی پیشہ ورانہ پس منظر کے خلائی تحقیق میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے، اس طرح خلائی ٹیکنالوجی سب کے لیے دستیاب ہوسکتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان