• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    پیمانے کے اعتبار سے ریکارڈ ساز، اے آئی کانفرنس 2026

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-30

    30جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)رواں سال منعقدہ مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ نمائش کا کل رقبہ پہلی بار 100,000 مربع میٹر سے زائد رہا، جہاں 1,100 سے زائد کمپنیز نے 3,000 سے زائد نمائشیں پیش کیں اور 300 سے زیادہ مصنوعات نے عالمی سطح پر اپنا آغاز کیا۔ چین اور دیگر ممالک کے 1,400 سے زائد خصوصی مہمان ایک جگہ جمع ہوئے اور ان سب کا جوش و خروش واضح تھا۔

    دوسری نمایاں چیز، اے آئی صنعت کے پورے سلسلے سے ملنے والا پیغام ہے کہ اے آئی، سکرینز کوڈ سے نکل کر فیکٹریز، فارماسیز اور دفاتر میں میزوں تک پہنچ رہا ہے۔ حکام، کارپوریٹ ایگزیکٹوز اور ماہرین کے مطابق روبوٹس اور بڑے ماڈل نہ صرف مخصوص ایپلی کیشنز تلاش کر رہے ہیں، بلکہ "کام مکمل کرنے" کے مرحلے میں بھی داخل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، کمپیوٹنگ پاور کی نمائش کے علاقے میں بھی دلچسپی کی حامل کئی نمایاں مصنوعات تھیں جن میں ملک میں تیار کردہ کئی کمپیوٹنگ مصنوعات ایک ساتھ دیکھنے کو ملیں۔

    2024 میں مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس میں صرف 25 ہیومنائیڈ روبوٹس پیش کیے گئے تھے اور اس سال، صرف جسمانی ذہانت کے شعبے میں 200 سے زائد کمپنیز اکٹھی ہوئیں۔ صرف دو سالوں میں یہ شعبہ، 'ظاہری شکل کو دیکھنے' سے 'صلاحیت کودیکھنے' اور پھر 'حقیقی دنیا میں نفاذ کو دیکھنے' تک پہنچ گیا ہے۔

    وزارت صنعت و اطلاعات کے مطابق، چین نے بڑے پیمانے پر ہیومنائیڈ روبوٹس کی پیداوار کے حصول میں سبقت حاصل کی ہے، جس کا 2025 میں عالمی شپمنٹ کا حصہ 90 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے اور اندازہ ہے کہ اس سال چینی مارکیٹ میں ہیومنائیڈ روبوٹ پروڈکشن 100,000 یونٹس سے تجاوز کر جائے گی۔ چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کے نائب صدر وے لیانگ کا کہنا ہے کہ کامیابی کی یہ جست محض اتفاق نہیں ہے، چھوٹے بیچ کی "ٹرائل پروڈکشن" سے بڑے پیمانے کی "ماس پروڈکشن" کی طرف منتقلی کے پیچھے بہتر مقامی لارج لینگوئیج ماڈل کی صلاحیتیں، بنیادی اجزا کی لاگت میں کمی اور منظرنامے پر مبنی ڈیٹا کے مسلسل اکٹھا ہونے کا امتزاج شامل ہے۔

    مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس میں چین کے بڑے ٹیلی کام آپریٹرز بھی بھرپور سرگرم نظر آئے۔ چائنا یونی کوم کے فورم میں چیئرمین ڈونگ شن نے ٹیلی کام جائنٹ کے سہ جہتی کردار کو بیان کیا یعنی، کمپیوٹنگ نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کا فراہم کنندہ، ایپلیکیشن منظرناموں کا عملی نفاذ کرنے والا اور صنعتی ماحولیاتی نظام کا معمار۔ اپنے "چھ نیٹ ورکس" کی حکمت عملی کے تحت، یونی کوم ایک نئے "ایجنٹ+ٹوکن + اے آئی کلاؤڈ" ماڈل کو ترقی دے رہا ہے، جو نیکسٹ جنریشن کمیونیکیشن اور کمپیوٹنگ نیٹ ورکس کو مضبوط بنا رہا ہے۔ اس نے شنگھائی میں، مینوفیکچرنگ سائٹس میں 5 جی پرائیوٹ نیٹ ورکس کا اطلاق کیا ہے اور لین گانگ 10,000 - کارڈز انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ سینٹر کو آپریٹ کر رہا ہے۔ اپنے گہ وو انڈسٹریل انٹرنیٹ پلیٹ فارم اور یوان جنگ MaaS پلیٹ فارم کے ذریعے، یونی کوم نے 14 ملین سے زیادہ ڈیوائسز کو آپس میں منسلک کیا ہے، 100 ٹیرا بائٹس سے زیادہ انڈسٹریل ڈیٹا سیٹس اکٹھے کیے ہیں، 75 سے زیادہ بڑے صنعتی ماڈلز کو تیار کیا ہےاور 150 سے زیادہ انٹیلی جنٹ ایجنٹس کو متعارف کروایا ہے۔

    چائنا ٹیلی کام کے فورم میں، چیئرمین کھہ رویی وین نے بیان کیا کہ کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر تشکیل دینے کے لیے کمپنی، آگے بڑھنے والے ایک معتدل نقطہ نظر کو اپنائے گی اور نیکسٹ جنریشن اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی کو تیز کرے گی۔ یہ نئے اے آئی ڈیٹا سینٹرز، اعلی طاقت کی کثافت، اعلی آئی ٹی پیداوار اور لچکدار تعمیر و توسیع کے معیار کو پورا کریں گے۔ چائنا ٹیلی کام ملک کے آٹھ ہب نوڈز کے گرد اپنے اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی موجودگی و اثرات کو بہتر بنا رہا ہے جب کہ پہلے ہی وہ 900 سے زیادہ ڈیٹا سینٹرز بنا چکا ہے جن کی کل توانائی کی صلاحیت 8 گیگا واٹ کے قریب ہے، جس سے یہ اے آئی ڈیٹا سینٹرز کو خدمات فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا فراہم کنندہ بن گیا ہے۔

    چائنا موبائل ایک محفوظ، قابل اعتماد، موثر اور جامع نیکسٹ جنریشن اے آئی انفراسٹرکچر تیار کر رہا ہے۔ اس نے اپنے اے آئی انفرا لے آوٹ کو وسعت دی ہے، 10,000 کارڈز کے متعدد سپر کمپیوٹنگ کلسٹرز کے ساتھ مربوط قومی کمپیوٹنگ نیٹ ورک کو فروغ دیا ہے، 12 علاقائی اے آئی کمپیوٹنگ سینٹرز اور 1,500 ایڈج کمپیوٹنگ نوڈز کے ساتھ کل اے آئی کمپیوٹنگ سکیل 107 EFLOPS سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس کا JiuTian 35B LLM ہلکے ماڈل کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کمپنی نے اپنے MoMA پلیٹ فارم کو بھی اپ گریڈ کیا ہے اور ایک لارج-سکیل "ٹوکن سپر مارکیٹ" تشکیل دی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان