• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    2026 اسمارٹ انٹرنیٹ بلیو بک بیجنگ میں جاری کر دی گئی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-30

    30جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)29 جولائی کو بیجنگ میں ، پیپلز ڈیلی آن لائن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مرتب کردہ "چائنا سمارٹ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ (2026)" جاری کی گئی۔ متعلقہ محکموں، تعلیمی حلقوں اور صنعت کے نمائندوں نے "15ویں پانچ سالہ منصوبے" کے ابتدائی سال میں سمارٹ انٹرنیٹ کی ترقی اوراسمارٹ اکانومی کی نئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    پیپلز ڈیلی آن لائن کے پارٹی سیکریٹری اور صدر فان جنگ وئے خطاب کر رہے ہیں۔  (پیپلز ڈیلی آن لائن / وینگ چی یو)

    پیپلز ڈیلی آن لائن کے پارٹی سیکریٹری اور صدر فان جنگ وئے خطاب کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن / وینگ چی یو)

    پیپلز ڈیلی آن لائن کے پارٹی سیکریٹری اور صدر فان جنگ وئے نے کہا کہ مین سٹریم میڈیا کو فعال طور پر سمارٹ تبدیلیوں کو اپنانا چاہیے۔ اس وقت، لارج ماڈلز اور اے آئی ایجنٹس معلومات کی ترسیل کے ذرائع کو ازسرنو تشکیل دے رہے ہیں جب کہ مستند مواد اور اعلیٰ معیار کا ڈیٹا ،آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تربیت کے اہم وسائل بن چکے ہیں۔ پیپلز ڈیلی آن لائن ، مٹیریل، ڈیٹا اور انٹیلی جنس کے تین اہم شعبوں میں اپنی ترتیب کو مضبوط بنائے گا اور اعلیٰ معیار کے مواد کی فراہمی، بہترین کارپس (Corpus) کی تعمیر اور اے آئی کی خود مختار جدت کو فروغ دے گا۔ اس تقریب میں پیپلز ڈیلی آن لائن کے نمبر 001 اے آئی ڈیجیٹل ایمپلائی ' کو بھی متعارف کروایا گیا۔

     پیپلز ڈیلی آن لائن کے نمبر 001 اے آئی ڈیجیٹل ایمپلائی

    پیپلز ڈیلی آن لائن کے نمبر 001 اے آئی ڈیجیٹل ایمپلائی۔

    مرکزی سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن کے سائبر کمپری ہینسو گورننس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ،جانگ شوائی یان نے اے آئی کے تحفظ اور ترقی کو ہم آہنگ کرنے ، خطرات سے متعلق آگہی بڑھانے، مشترکہ طرز حکمرانی کو بہتر بنانے نیز تکنیکی جدت اور صنعتی انضمام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے مجلسِ علمی کے رکن لیو یون جیے نے نشاندہی کی کہ چین میں سمارٹ انٹرنیٹ ایپلی کیشنز ، تیز رفتار ترقی کے مرحلے میں ہیں اور یہ بلیو بک، چین کے زمینی حقائق کے مطابق ترقیاتی راستے تلاش کرنے کے لیے ایک اہم حوالہ فراہم کرے گی۔

    پیپلز ڈیلی آن لائن کی پارٹی کمیٹی کے رکن، نائب صدر اور پیپلز ڈیلی آن لائن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ڈین، تھانگ وئے ہونگ کی جانب سے "چائنا سمارٹ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ (2026)" کے اہم مندرجات کا اجرا کیا گیا ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن / وینگ چی یو )

    پیپلز ڈیلی آن لائن کی پارٹی کمیٹی کے رکن، نائب صدر اور پیپلز ڈیلی آن لائن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ڈین، تھانگ وئے ہونگ کی جانب سے "چائنا سمارٹ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ (2026)" کے اہم مندرجات کا اجرا کیا گیا ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن / وینگ چی یو )

    بلیو بک کی چیف ایڈیٹر اور پیپلز ڈیلی آن لائن کی نائب صدر ، تھانگ وئے ہونگ نے بتایا کہ 2025 میں چین کے سمارٹ انٹرنیٹ میں، لارج ماڈلز اور سمارٹ ایجنٹس کی تیز رفتار ترقی، صنعتوں میں"AI+" کا گہرا انضمام، صنعتی ماحولیاتی نظام کی مسلسل بہتری نیز سمارٹ اور ماحول دوست گرین ٹیکنالوجیز کی ہم آہنگ ترقی جیسی خصوصیات نمایاں رہیں۔ مستقبل میں، لارج ماڈلز ڈیجیٹل ذہانت سے طبعی ذہانت (Physical Intelligence) کی طرف جست بھریں گے، جب کہ ورٹیکل، کمرشل اور لارج سکیل ایپلی کیشنز ،ترقی کی ترجیحات بن جائیں گی نیز گورننس و معیار کے نظام کی ترقیاتی رفتار بھی تیز ہوگی۔

    تقریب میں، سمارٹ انٹرنیٹ بلیو بک سیریز کے نتائج کو باضابطہ طور پر پیپلز ڈیلی آن لائن کے 'مین سٹریم ویلیو کارپس' میں شامل کیا گیا۔ مزید برآں، سائنسی تحقیقی اداروں، کاروباری اداروں اور جامعات سے وابستہ ماہرین نے سائنٹیفک لارج ماڈلز، سمارٹ پلانٹ فیکٹریز، پاور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سمارٹ ایجنٹس، سمارٹ ہومز اور ڈیجیٹل سمارٹ سپورٹس جیسی ایپلی کیشنز پر بھی اظہارِ خیال کیا۔

    ویڈیوز

    زبان