
30جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)ہاربین الیکٹرک کارپوریشن کی ہاربین الیکٹرک مشینری فیکٹری کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، 24 جولائی کو چین نے، پاکستان کے تربیلا فیز 5 توسیعی منصوبے کےیونٹ 1 کا یونٹ رنر پاکستان روانہ کر دیا ہے۔ یہ 504 میگا واٹ ہائیڈروالیکٹرک یونٹ ، ہاربن الیکٹرک کے جنوبی تحقیق و ترقی اور تیاری کے مرکز ہاربین الیکٹرک جین جیانگ کمپنی میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ ترقی چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے توانائی کےبنیادی منصوبوں کے لیے اہم ساز و سامان کی فراہمی میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

رپورٹس کے مطابق، اس وقت یہ یونٹ وہ ہائیڈروالیکٹرک جنریٹر ہے جس کی سب سے بڑی سنگل-یونٹ پیداواری صلاحیت چین بر آمد کرتا ہے۔ رنر، ہائیڈروالیکٹرک جنریٹر کا 'پاور ہارٹ' ہے اور یہ اہم جزو طے کرتا ہے کہ یونٹ، پانی کی طاقت کو کتنے مؤثر طریقے سے تبدیل کرتا ہے۔ رنر میں، کاسٹ اینڈ ویلڈ سٹرکچر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ برآمدات کے لیے ہاربن الیکٹرک کا تیار کردہ سب سے بڑا اور سب سے بھاری رنر ہہونے کے ساتھ ساتھ ، ہاربن الیکٹرک کی جین جیانگ کمپنی کا تیار کردہ پہلا بڑا مکسڈ-فلو یونٹ رنر بھی ہے۔

رنر کے ڈیزائن میں، اس کمپنی نے انتہائی کم پانی اور زیادہ تیز بہاؤ کی صورتِ حال میں رنر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ، تمام اہم پیرامیٹرز کے لیے متعدد بار سیمولیشنز اور محدود عنصر تجزیے کیے نیز ساختی ڈیٹا کو بہتر بنایا، جس نے رنر کے اعلیٰ معیار کی تیاری کے لیے درست ڈیٹا معاونت فراہم کی۔
ہاربن الیکٹرک مشینری کمپنی لمیٹڈ کا تربیلا 5فیز 5 توسیعی پن بجلی منصوبے کے رنرکی کامیاب تیاری اس بات کی عملی مثال ہے کہ چینی کمپنیز "بیلٹ اینڈ روڈ" اقدام کے اعلی ترقیاتی معیار کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، یہ عالمی توانائی کے اعلیٰ درجے کے آلات کے میدان میں چین کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کا عکاس ہے اور چین کے پن بجلی آلات کی عالمی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرتا ہے۔



