
16دسمبر 2025۔ دریائے یانگسی کے نیچے شنگھائی-چھونگ چھنگ-چھنگ دو ہائی سپیڈ ریلوے کے چھانگ منگ-تھائی ٹسانگ کے تعمیراتی مقام پر چین کی خودمختار طور پر تیار کردہ، دنیا کی سب سے بڑے قطر کی ہائی سپیڈ ریل شیلڈ نگ مشین "لنگ ہانگ" کا اندرونی منظر۔ ( شنہوا نیوز ایجنسی)
31جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کی خودمختار طور پر تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑے قطر کی ہائی سپیڈ ریل شیلڈ نگ مشین،"لنگ ہانگ" نے کامیابی کے ساتھ دریائے یانگسی کے نیچے، چھونگ تھائی یانگسی دریا کی سرنگ کھود لی ہے جو کہ اس مخصوص حصے پر جاری کام کی تکمیل کی علامت ہے۔ یہ سرنگ شنگھائی کی چھونگ منگ ڈسٹرکٹ کو مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر تھائی ٹسانگ سے جوڑتی ہے۔
نیوز پورٹل، دی پیپر۔ سی این کی رپورٹ کے مطابق ایک سٹیل ڈریگن کی طرح نظرآنے والی ہائی سپیڈ ریل شیلڈ مشین کے ذریعے، 11.325 کلومیٹر کی ایک ہی طرف کی کھدائی مکمل کی گئی، جو 15 میٹر قطر کی شیلڈ مشین کے ذریعے دریا کے نیچے سرنگ کی سب سے طویل کھدائی کا عالمی ریکارڈ ہے۔
اس سرنگ کی تکمیل اور اس کے عملی آغاز کے بعد، چین کے تیسرے بڑے جزیرے چھونگ منگ کے لیے ہائی سپیڈ ریل کی عدم دستیابی کا دور ختم ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ، ہائی سپیڈ ٹرینز، بغیر رفتار کم کیے، دریائے یانگسی کو پار کریں گی جس سے دریا پار جانے والے راستے کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تھائی ٹسانگ کے ذریعے چھونگ منگ سے شنگھائی باوشان سٹیشن تک ہائی سپیڈ ٹرین کا سفر صرف 17 منٹ کا ہو جائے گا۔
چائنا ریلوے کے مطابق، چھونگ تھائی یانگسی دریا کی سرنگ، شنگھائی-چھونگ چھنگ-چھنگ دو ہائی سپیڈ ریلوے کا ایک اہم حصہ ہے جس کی تعمیر دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو فروغ دینے اور چین کے ہائی سپیڈ ریلوے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے بے حد اہمیت کی حامل ہے۔



