• صفحہ اول>>原创

    دنیا میں  چین کے "ٹرینڈنگ ٹوائز" کی دھوم

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-31

    31جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) حال ہی میں ،ویتنام کے دارالحکومت حنوئی میں،  انٹرنیشنل بے بی پراڈکٹس اینڈ ٹوائز ایکسپو2026 (IBTE) میں چین کے شان تھو، دونگ گوان، یی وو وغیرہ کی متعدد ٹرینڈنگ ٹوائے برینڈز نے شرکت کی۔ ان برینڈز نے چین کے ٹرینڈنگ ٹوائز کی مینوفیکچرنگ سپلائی چین کی برتری اور اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

    گاہک، چینی ساختہ مخملی کھلونے خرید رہے ہیں ۔ (شیان فینگ)

    گاہک، چینی ساختہ مخملی کھلونے خرید رہے ہیں ۔ (شیان فینگ)

    میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک پاپ مارٹ پاپ اپ سٹورمیں لابوبو کی ورلڈ کپ تھیم پر مبنی خصوصی مصنوعات پیش کی گئیں، جنہوں نے مقامی نوجوانوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ (پیپلز ڈیلی میکسیکو۔ارنیسٹو ڈومنگوس)

    پاکستان کے شہر راولپنڈی میں کھلونوں کی ایک دکان میں  بچے کارٹون کرداروں پر مبنی  چینی ساختہ کھلونے خرید رہےہیں۔ (پیپلز ڈیلی پاکستان ۔ مہدی شاہ)

    پاکستان کے شہر راولپنڈی میں کھلونوں کی ایک دکان میں بچے کارٹون کرداروں پر مبنی چینی ساختہ کھلونے خرید رہےہیں۔ (پیپلز ڈیلی پاکستان ۔ مہدی شاہ)

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر لابوبونے حاضرین  کے ساتھ بات چیت کی اور عالمی توجہ حاصل کی۔ (پاپ مارٹ کمپنی کی فراہم کردہ تصویر  )

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر لابوبونے حاضرین کے ساتھ بات چیت کی اور عالمی توجہ حاصل کی۔ (پاپ مارٹ کمپنی کی فراہم کردہ تصویر )

    جکارتہ انٹرنیشنل بے بی پراڈکٹس اینڈ ٹوائز ایکسپو 2026  میں مقامی شہری، شطرنج  کھیلنے والے چینی ساختہ اے آئی  روبوٹ کے ساتھ  شطرنج کھیل رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی ویتنام ۔زوان سی مے شیانگ)

     انٹرنیشنل بے بی پراڈکٹس اینڈ ٹوائز ایکسپو 2026 میں مقامی شہری، شطرنج کھیلنے والے چینی ساختہ اے آئی روبوٹ کے ساتھ شطرنج کھیل رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی ویتنام ۔زوان سی مے شیانگ)

    سپین کے دارالحکومت میڈرڈ  کے ایک  پاپ مارٹ سٹور میں لوگ ٹرینڈنگ ٹوائز کی خریداری کر رہے ہیں  (پیپلز ڈیلی سپین ۔ ڈیوڈ )

    سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایک پاپ مارٹ سٹور میں لوگ ٹرینڈنگ ٹوائز کی خریداری کر رہے ہیں (پیپلز ڈیلی سپین ۔ ڈیوڈ )

    2025تک، منی سو کے برینڈ سٹورز 110 سے زائد ممالک اور خطوں میں پھیل چکے ہیں اور ان کی تعداد 3,500 سے تجاوز کر چکی ہے۔

    سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گران وائیا پر واقع منی سو فلیگ شپ سٹور ۔  (پیپلز ڈیلی سپین ۔ ڈیوڈ)

    سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گران وائیا پر واقع منی سو فلیگ شپ سٹور ۔ (پیپلز ڈیلی سپین ۔ ڈیوڈ)

    2019 میں تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد ،52 ٹوائز نے تھائی لینڈ میں 7 سٹورز کھولے ہیں، جو مقامی صارفین میں بے حد مقبول ہیں۔

    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں 52 ٹوائز کے ایک سٹور میں خریدار ، ٹرینڈنگ ٹوائز منتخب  کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی ایشیا پیسیفک سینٹر ۔پراوی)

    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں 52 ٹوائز کے ایک سٹور میں خریدار ، ٹرینڈنگ ٹوائز منتخب کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی ایشیا پیسیفک سینٹر ۔پراوی)

    ملک میں اور بیرون ملک مقبولیت سے لے کر فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں نمائش تک، چین کے ٹرینڈنگ ٹوائز دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں ۔ ان کھلونوں کی بیرونِ ملک مقبولیت محض اتفاق نہیں ہے، اس کے پیچھے چین کی مکمل مینوفیکچرنگ سپلائی چین اور صنعتی ماحولیاتی نظام ہے، جو " چین میں بنا ہے" سے "چین نےتخلیق کیا ہے " کی جانب منتقل ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ کھلونے ، چینی ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں ، زبان و اظہار کی حدود سے بالاتر ہوکر جذباتی علامات کے ذریعے ،مشترکہ انسانی اقدار کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں اور ثقافتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف دنیا کے لیے چینی ثقافت کو جاننے کا ایک نیا دریچہ بنتے ہیں بلکہ تہذیبوں کے باہمی تبادلے اور تعارف کے نئے راستے بھی کھولتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان