
چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان کی ڈسٹرکٹ، شن جو کی جانگ دو جھیل کے پرسکون ماحول میں سستاتے سفید بگلے ۔یہ ویٹ لینڈ جنگلات، شدید گرمی میں بگلوں کی مختلف اقسام کے لیے جنت ہیں۔ (تصویر: چیو شن منگ )
31جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو وسطی چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان کے ویٹ لینڈ کا سرسبز جنگل بگلوں کے لیے ٹھنڈک فراہم کرتی پناہ گاہ بن جاتا ہے۔
ووہان کی ڈسٹرکٹ، شن جو کی جھیل جانگ دو کے قریب بسے اس جنگل میں 10,000 سے زائد بلند قامت آبی سائپرس کی اونچی چھتریاں، جھیل کے اوپر گھنا قدرتی سایہ بناتی ہیں جہاں ہزاروں بگلے آرام کرتے ہیں۔ حقیقی دنیا میں موجود یہ علاقہ کسی افسانوی دنیا کا منظر محسوس ہوتا ہے۔
ڈسٹرکٹ شن جو کے باغات اور جنگلات کی انتظامیہ کے پرندوں کے تحفظ کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافے سے صرف انسانوں کو ہی نہیں حیرنز (سفید بگلوں کی قسم)کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اس علاقے میں پائے جانے والے چھوٹے ایگریٹ، سرمئی حیرن اور سیاہ تاج والے حیرن کے جسم کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہوتا ہے۔ چونکہ ان میں پسینے کے غدود نہیں ہوتے اور ان کے پر حرارت کو قید کرتے ہیں، اس لیے وہ زیادہ دیر تک سورج کی براہ راست روشنی سے ہیٹ سٹریس اور ہیٹ سٹروک کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں آبی جنگل کا منفرد ماحولیاتی نظام، پرندوں کو ایک قدرتی طور پر ٹھنڈی پناہ گاہ فراہم کرتا ہے۔

چین کے صوبے حوبے کے شہر ووہان کی ڈسٹرکٹ، شن جو کی جھیل جانگ دو کے پرسکون ماحول میں سفید بگلے درختوں پر آرام کر رہے ہیں۔ (تصویر: چیو شن منگ )

ووہان کی ڈسٹرکٹ، شن جو کی جھیل جانگ دو میں سفید بگلے درختوں پر آرام کر رہے ہیں۔ (تصویر: چیو شن منگ )

ووہان کی ڈسٹرکٹ، شن جو کی جھیل جانگ دو میں سیاہ تاج والا چھوٹا حیرن درختوں کے سائے میں آرام کر رہا ہے۔ (تصویر: چیو شن منگ )



