
3 اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)یکم اگست کو، انٹرنیشنل یونین آف فوڈ اینڈ ٹیکنالوجی نے شمالی چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے دارالحکومت حوحوٹ کو "ورلڈ ڈیری کیپٹل" قرار دیا ہے۔حوحوٹ 2005 میں "ڈیری کیپٹل آف چائنا " اور 2023 میں "ورلڈ کیپٹل آف ڈیری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی" قرار پایا تھا۔
حوحوٹ میں ورلڈ ڈیری انڈسٹری کانفرنس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے، انٹرنیشنل یونین آف فوڈ اینڈ ٹیکنالوجی کی منتخب صدر پھا وی نی شینا شوٹی نے کہا کہ اعلی تحقیقاتی مراکز اور صنعتی رہنماؤں کے باہمی اشتراک سے حوحوٹ نے ہائی ایفیشنسی ہائیڈرولائزڈ وھے پروٹین پروسیسنگ اور بی ٹا کیسین کا ست نکالنے کے ماحول دوست طریقوں جیسی کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سائنس سے منسلک رہتے ہوئے حوحوٹ کا ڈیری سیکٹر نئی حدود عبور کرتا آرہا ہے۔ اس کے فارمز سے بڑے پیمانے پر حاصل ہونے والی پیداوار اور خام دودھ کا معیار، بہترین عالمی درجہ بندی میں شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ،حوحوٹ دنیا کا واحد شہر ہے جہاں دنیا کے ٹاپ 10 ڈیری پروڈیوسرز میں سے دو موجود ہیں۔ 2025 میں اس شہر کی ڈیری انڈسٹریل چین کی کل آپریشنل آمدن 300 ارب یوان (تقریباً 44.2 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی تھی۔
انٹرنیشنل ڈیری فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل، لارنس رائکن کے مطابق، اس وقت جب گلوبل ڈیری انڈسٹری تیز رفتار توسیع سے اعلی معیار کی ترقی کے نئے مرحلے کی طرف منتقل ہو رہی ہے، تو اسے موسمیاتی تبدیلی، وسائل کی کمی اور رسد کے سلسلے میں خلل جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔لیکن ٹیکنالوجی کی جدیدیت، ڈیجیٹلائزیشن اور صنعتی انضمام سے اس صنعت میں نئے مواقع کا دور بھی شروع ہو رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ چین، دنیا کی اہم ڈیری مارکیٹس میں سے ایک ہے اور اس نے حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کی جدیدیت، مصنوعات کے معیار، صنعتی ترقی اور پائیدار ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔



