• صفحہ اول>>کاروبار

    "بریڈ" سے 30 بلین یوان کی صنعت تشکیل دینے والا شہر ، ز ی شی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-04

    مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر فوجو  کی کاونٹی زی شی  کا فضائی منظر ۔(تصویر بشکریہ میڈیا کنورجینس سینٹر فوجو )

    مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر فوجو کی کاونٹی زی شی کا فضائی منظر ۔(تصویر بشکریہ میڈیا کنورجینس سینٹر فوجو )

    4اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں رہنے والے کئی لوگ شاید کبھی بھی مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر فوجو کی کاونٹی زی شی نہیں گئے ہوں گے لیکن یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ کوئی شخص کچھ دن بھی چین میں رہے اور اس نے "زیشی بریڈ" کو نہ چکھا ہو۔

    زیشی ، ایک چھوٹی سی پہاڑی کاونٹی ہے۔100,000 سے کم کی مستقل آبادی پر مشتمل اس کاونٹی کا 87.7 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے اور یہاں گندم کے کھیت نہیں نظر آتے ، اس کے باوجود بھی اس کاونٹی نے ملک کی ایک مشہور بریڈ انڈسٹری تشکیل دی ہے ۔چین بھر میں کئی مشہور بیکری برینڈز کی جڑیں ، زی شی میں ہیں۔ یہاں کے کچھ مقامی افراد بیکری چلاتے ہیں جب کہ دیگر افراد ، مصنوعات کی تیاری ، سپلائی چین کے انتظام ، مرکزی بیکنگ کچن اور اپنے برینڈز کو بیرون ملک لے جانے کے معاملات سنبھالتے ہیں۔ایک محلے کی بیکری سے اٹھنے والی خوشبو ، گزشتہ 39 سالوں میں چین کے 1,000 سے زیادہ شہروں میں پھیل چکی ہے اور اس سے ایک ایسی صنعت کا جنم ہوا ہے جس کی مالیت 30 ارب یوان (تقریباً 4.43 ارب ڈالر) سے زیادہ ہے۔

    مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر فوجو  کی کاونٹی زی شی  میں منعقدہ بیکنگ ٹریننگ سیشن  میں ماہر بیکر نئے سیکھنے والوں کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔(تصویر بشکریہ میڈیا کنورجینس سینٹر فوجو )

    مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر فوجو کی کاونٹی زی شی میں منعقدہ بیکنگ ٹریننگ سیشن میں ماہر بیکر نئے سیکھنے والوں کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔(تصویر بشکریہ میڈیا کنورجینس سینٹر فوجو)

    1980 کی دہائی میں، زِی شی کے مقامی رہائشی ژانگ شیئے وانگ نے بریڈ میکنگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اور پھر واپس آ کر ایک کامیاب کاروبار کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے اس ہنر کو صرف اپنے تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کو بھی سکھایا اور نئے کاروباری افراد کو ان کی ذاتی بیکریز کھولنے میں مدد بھی دی۔

    جیسے جیسےزی شی کے مقامی لوگ ان پہاڑوں سے نکل کر دوسرے شہروں میں گئے ویسے ویسے ،زی شی بیکریز ملک بھر میں جڑ پکڑنے لگیں اور اب تو ایک ہی سٹریٹ پر کئی ایسی بیکریز نظر آتی ہیں جو سبزی شی کے لوگوں کی ہیں۔

    زی شی بیکری کے گلاس شیلف   میں تازہ تازہ تیار کی گئی بریڈ  سجی ہوئی ہیں۔(تصویر بشکریہ میڈیا کنورجینس سینٹر فوجو )

    زی شی بیکری کے گلاس شیلف میں تازہ تازہ تیار کی گئی بریڈ سجی ہوئی ہیں۔(تصویر بشکریہ میڈیا کنورجینس سینٹر فوجو )

    جلد ہی زی شی کے کاروباری افراد کو اندازہ ہو اکہ صرف بیکریز کا مالک ہونا کافی نہیں ہے۔ خام مال کہیں اور سے آتا تھا، فیکٹریز دوسری جگہ تھیں اور برینڈز بھی دوسروں کے تھے۔ بجائے اس کے کہزی شی اپنی صنعت بناتا اس علاقے سے بیکری مالکان کو برآمد کرنا زی شی کی پہچان بن گیا تھا ۔ جیسے جیسے کاروبار بڑھتا گیا، اس کاونٹی میں صنعت کی قدر کا حصہ بہت کم رہ گیا۔

    اس پر زی شی کا ردِ عمل بے حد سادہ تھا ، صنعت کو واپس اس کے گھر لانا۔زی شی نے چین کی پہلی کاؤنٹی سطح کی بیکری انڈسٹری ایسوسی ایشن قائم کی، ریجنل پبلک برینڈ "زیشی بریڈ" کاآغاز کیا، ایک بیکری ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی قائم کی اور ملک کا پہلا بیکری انڈسٹریل پارک بنایا۔آج، زی شی کا بیکری انڈسٹریل پارک ایک مکمل جدید بیکنگ سپلائی چین کا مرکز ہے۔ مرکزی باورچی خانے، تحقیق و ترقی اور تربیتی مراکز، کولڈ چین لاجسٹکس اور برینڈ مینجمنٹ خدمات کے ساتھ ساتھ کاروباری ادارے ، پری مکسڈ آٹا، کریم، جام، خشک گوشت کی مصنوعات ، چاکلیٹ اور منجمد پیڑے تیار کرتے ہیں۔

    مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر فوجو  کی کاونٹیزی شی  میں عملے کے ارکان مختلف اقسام کی بریڈ تیار کر رہے ہیں  ۔(تصویر بشکریہ میڈیا کنورجینس سینٹر فوجو )

    مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر فوجو کی کاونٹیزی شی میں عملے کے ارکان مختلف اقسام کی بریڈ تیار کر رہے ہیں ۔(تصویر بشکریہ میڈیا کنورجینس سینٹر فوجو )

    اس انڈسٹریل پارک میں اب 21 کمپنیز کام کر رہی ہیں اور 1,300 سے زیادہ مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ پارک نے خام مال، پیداوار، لاجسٹکس ،ڈسٹری بیوشن اور ریٹیل کا ایک مکمل مربوط ترسیلی سلسلہ تشکیل دیا ہے، جو 300 کلومیٹر کے دائرے میں موجود بیکریز تک مال کی ترسیل کرتا ہے۔

    ماضی میں،زی شی کے بہت سے کاروباری افراد نے دوسروں کے لیے برینڈز بنائے تھے، آج،زی شی اپنے برینڈز بنا رہا ہے۔ ریجنل پبلک برینڈ ،"زِیشی بریڈ" مسلسل ترقی کر رہا ہے، جب کہ مزید بیکریز معیاری، برینڈڈ اور پیشہ ورانہ آپریشنز اختیار کر رہی ہیں اور بریڈ بیچنے سے برینڈز بنانے کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔

    جیسے جیسے صنعت ترقی کر رہی ہے، ہنر مند کارکنوں کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے۔زی شی میں ایک بیکری اکیڈمی قائم کی گئی ہے اور ایک سکول-انٹرپرائز ٹریننگ ماڈل متعارف کروایا گیا۔ نوجوان، سابق فوجی اور معذور افراد سب ہی پیشہ ورانہ بیکنگ کی تربیت حاصل کر سکتے ہیں جس کے بعد وہ ملک بھر میں کسی بھی بیکری میں انٹرن شپ اور ملازمت کے لیے جا سکتے ہیں۔ کاؤنٹی نے نئے کاروباری افراد کو اپنی بیکریز کھولنے میں مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے 500,000 یوان تک کا بلا سود قرض فراہم کرنے کا پروگرام بھی متعارف کروایا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان