• صفحہ اول>>ویڈیوز

    اعلی ترقیاتی معیار کی کہانیاں: بائیو فارماسوٹیکل ، پیروی سے قیادت تک

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-04

    4اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حاو سن فارماسوٹیکل گروپ کارپوریشن کے کلینیکل میڈیکل سینٹر کے محقق لیو چنگ یوان کہتے ہیں کہ آج کے دور میں لوگ اپنے معیارِ زندگی پر توجہ دے رہے ہیں اور وہ بہتر سے بہتر علاج بھی منتخب کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چین کی دواسازی کی فروغ پاتی صنعت کی جدید پالیسیز ، تحقیق کی مہارت اور اختراعات سے استفادہ کررہے ہیں ۔ جدت پر مرکوز اس تبدیلی سے دواسازی کے عالمی نظام میں گہرے انضمام کا موقع ملتا ہے۔

    جدت پسند دواساز کمپنیز ، جغرافیائی اور سائنسی سرحدوں کے پار دوہرے اقدامات کی کوشش کر رہی ہیں اور آزاد تحقیق و ترقی سے بین الاقوامی تعاون کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔ ان کا مقصد مریضوں کو انقلابی علاج فراہم کرنے کے لیے "فرسٹ-ان-کلاس" اور بہترین ادویہ کی تیاری کرنا ہے۔

    لیو چنگ یوان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے چھوٹے مالیکیول کی ایسی جدید ادویہ سے آغاز کیا جو درآمدی اجارہ داریوں کو متاثر کرتی تھیں اور جلد ہی بڑے مالیکیول اور اینٹی باڈی-ڈرگ کونجوگیٹ (اے ڈی سی) کے شعبوں میں توسیع کی تاکہ عالمی قیادت حاصل کی جا سکے۔ اس تبدیلی کے دوران، صلاحیتوں کو بھی بہتر بنایا گیا۔

    عالمی جدت طرازی کی پیروی کا اعتماد اس صنعت کی ترقی پر یقین میں مضمر ہے۔ پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کا خاکہ ایسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو مستقبل کی ترقی کی قیادت کریں گے، مستقبل کی صنعتوں کے لیے مکمل سلسلے کو پروان چڑھانے کا نظام تشکیل دیں گےاور اقتصادی ترقی کے، کوانٹم ٹیکنالوجی، بائیو مینوفیکچرنگ، ہائیڈروجن انرجی، نیوکلیئرفیوژن انرجی، برین-کمپیوٹر انٹرفیس، مجسم مصنوعی ذہانت اور 6 جی موبائل مواصلات جیسے نئے محرکات کو فروغ دیں گے۔

    2025 میں، چین کی جدید ادویہ کے آوٹ بانڈ لائسنسنگ معاہدوں کی کل مالیت 130 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جب کہ 76 جدید ادویہ کی منظوری ملی۔ چین کی تحقیق و ترقی کی پائپ لائن میں جدید ادویہ، مجموعی عالمی ادویہ کا 33.7 فیصد ہیں اور چینی کمپنیز کی تیار کردہ کئی ادویہ اپنے درجے میں دنیا کی قیادت کر رہی ہیں۔

    لیو چنگ یوان کی رائے میں ،مستقبل کی صنعتوں کے جڑ پکڑنے کے لیے ضروری ہے کہ کمپنیز جدت طرازی کے لیے پرعزم رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صنعتی نظام کی معاونت بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی برسوں کے دوران نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں، معاون پالیسیز کا یکے بعد دیگرے نفاذ ہوا ہے، معاون سہولیات بتدریج بہتر ہوئی ہیں اور اعلیٰ درجے کے ماہرین کی واپسی میں تیزی آئی ہے، جو تمام تر صنعتی سلسلے کو مضبوط کر رہی ہے۔ پیروی کی جدت سے لے کر اصل جدت تک اور چین سے دنیا تک کاراستہ طویل تو ہے، لیکن اس کی سمت واضح ہے۔

    ویڈیوز

    زبان