• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    ایپل انٹیلی جنس نے علی بابا کے Qwen ماڈل کو باضابطہ طور پر macOS میں ضم کر لیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-11

    11 اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)ہفتے کو ایپل کی چینی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا کہ ایپل انٹیلی جنس نے علی بابا کے Qwen ماڈل کو باضابطہ طور پر macOS میں ضم کر لیا ہے۔ یہ ماڈل وائس اسسٹنٹ اور ٹیکسٹ جنریشن کی خصوصیات کو فعال کرتا ہے اور چینی مارکیٹ میں ایپل کی اے آئی خدمات کی فراہمی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق، صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سسٹم سیٹنگز میں جا کر اسے سیٹ کرکے Qwen اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ہوگا ۔

    Qwen کب کب استعمال ہوگا اور کسی بھی قسم کی معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اجازت لینے اور Siri کے Qwen کو خود بخود درخواستیں بھیجنے کو کنٹرول کرنے کا اختیار صارفین کے پاس ہوگا۔ ویب سائٹ کے مطابق، علی بابا ان درخواستوں کو اپنے ماڈلز کو بہتر بنانے یا تربیت دینے کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔ جولائی میں روئٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ چین میں علی بابا کا Qwen ماڈل، ایپل انٹیلی جنس میں ایپل کے آئی فون (iOS)، آئی پیڈ (iPadOS)، macOS اور وژن پرو (visionOS) آپریٹنگ سسٹمز میں شامل کیا جائے گا۔

    15 جولائی کو، چین کے سائبر سپیس ریگولیٹر نے جنریٹو اے آئی سروسز کے لیے رجسٹریشن کی نئی فہرست شائع کی، جس کے تحت "ایپل انٹیلی جنس" سمیت، سات آن ڈیوائس جنریٹو اے آئی سروسز نے رجسٹریشن مکمل کی ہے۔ تاہم، علی بابا چین میں ایپل کا واحد اے آئی پارٹنر نہیں ہے۔ ایپل بایدو کے ساتھ بھی کام کرے گا، دونوں فریقین اے آئی سرچ کی صلاحیتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔ یہ صلاحیتیں ایپل کی انٹیلی جنٹ خصوصیات کا حصہ ہیں جو کہ امیج اور ٹیکسٹ پروسیسنگ کی معاونت کے علاوہ، Siri کے چینی ورژن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

    ویڈیوز

    زبان