• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ، پہلی ہی مرتبہ شرکت پر چین نے سونے اور چاندی کے تمغے جیت لیے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-11

    8اگست 2026۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ تیسرے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے، لیو سی چی (بائیں جانب سے دوسرے)، چاندی کا تمغہ جیتنے والے وانگ یوان فو (دائیں جانب پہلے)، سون رونگ جہ (بائیں جانب پہلے) اور جانگ یوشوان (دائیں جانب سے دوسرے) کا اپنے تمغوں کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (شنہوا۔ گونگ جیاشن)

    11 اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 8اگست کو جدہ میں منعقدہ تیسرے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ شرکت کرتے ہوئے چین کی چار طلبہ پر مشتمل ٹیم نے ایک سونے اور تین چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔

    آٹھ روزہ ایونٹ میں 19 ممالک کی ٹیمز نے، نیوکلیئر فزکس تابکاری تحفظ اور نیوکلیئر ایندھن سمیت مختلف نظریاتی اور تجرباتی امتحانات میں حصہ لیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندے طلال الرشیدی نے چین کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے طلبہ کی شاندار کارکردگی اور چینی نوجوانوں کے مثبت جذبے کو بے حد سراہا۔

    چینی وفد کے سربراہ، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر انڈسٹری سٹریٹیجی کے نائب چیف اکانومسٹ اور چائنا اٹامک انرجی پریس کے صدر، وانگ پھینگ نے کہا کہ نیوکلیئر سائنس کی مقبولیت کو بڑھانے کے عمل کو جاری رکھا جائے گا اور مزید باصلاحیت نوجوانوں کو اس میدان میں سیکھنے، سمجھنے اور شرکت کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

    2024 میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تعاون سے شروع ہونے والا انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ، دنیا کا پہلا اولمپیاڈ ہے جو نیوکلیئر سائنس کے لیے وقف ہے، جس کا مقصد اس میدان میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھانا اور بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

    ایونٹ کے بعد چینی ٹیم کے ارکان کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ کے نمائندگان کے ساتھ گروپ فوٹو۔(شنہوا)

    ایونٹ کے بعد چینی ٹیم کے ارکان کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ کے نمائندگان کے ساتھ گروپ فوٹو۔(شنہوا)

    ویڈیوز

    زبان