• صفحہ اول>>دنیا

    شام کی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی "خودمختاری" تسلیم کرنے سے متعلق کولمبیا کے بیان کی مذمت

    (CRI)2026-08-12

    شامی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے 11 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی "خود مختای" تسلیم کرنے سے متعلق کولمبیا کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

    شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام ایک بار پھر واضح کرتا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں شامی سرزمین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہیں۔ کولمبیا کی حکومت کا یہ بیان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    شامی عبوری حکومت نے اسرائیل کی جانب سے شام کی سرزمین پر مسلسل حملوں اور دراندازی کے اقدامات کی سختی سے مخالفت کی۔ شام نے تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کا احترام کریں۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ شام اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے سفارتی اور قانونی ذرائع سے کوششیں جاری رکھے گا اور اپنے تمام مقبوضہ علاقوں کی واپسی کے لیے جدوجہد کرتا رہے گا۔

    ویڈیوز

    زبان