12اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کی ڈسٹرکٹ حور چھن کے گاوں بایان آو باو میں زراعت، ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کے ذریعے خوشحالی کے راستے کھولے گئے ہیں۔ ہان، منگول، مان چھو، روسی اور دائی ،ان پانچ قومیتوں پر مشتمل اس گاوں کی آبادی نفوس پر مشتمل 1,036 ہے۔
2024 میں پہاڑوں کے دامن میں بسے شفاف پانیوں والے اس گاوں میں ایک ایکو-ٹورازم ریزورٹ کو نیشنل 4 اے لیول کے سیاحتی مقام کے طور پر نامزد کیا گیا۔ فطری خوبصورتی سے بھرپور یہ علاقہ اب سالانہ تقریباً 100,000 سیاحوں کا خیر مقدم کرتا ہے، جس سے گاؤں والوں کی فی کس آمدنی میں 3,000 یوان (تقریباً 444.49 ڈالر) سالانہ سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ان گزرتے برسوں میں، گاؤں نے ماحولیاتی تحفظ کو اپنی ترقی کی بنیاد بنایا ہے۔ منفرد مقامی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے، یہاں زراعت، ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کو ممکن بنایا گیا ہے، جو دیہی بحالی میں ایک نئی جان ڈال رہے ہیں۔



