9 ستمبر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے قومی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ کانگو میں ایبولا کی موجودہ وبا کے مجموعی طور پر 6757 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 3267 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں، اور شرحِ اموات تقریباً 48.3 فیصد ہے۔
اسی روز ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ مشرقی کانگو میں ایبولا کے مقابلے کے لیے صرف طبی علاج ہی کافی نہیں ہے، بلکہ خوراک کی امداد کو بھی وبا کے انسداد اور کنٹرول کے اقدامات کا حصہ بنانا ہوگا۔ وبا کے مرکزی علاقے صوبہ ایتوری میں 5 لاکھ سے زائد افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور بھوک سے موت کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔



