• صفحہ اول>>دنیا

    کولمبو میں چین-سری لنکا میڈیا تعاون و تبادلہ سیمینار کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-09-12

    12 سبتمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) 11 ستمبر کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ، چین-سری لنکا میڈیا تعاون و تبادلہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔ ”اعتماد اور باہمی مفادات: چین-سری لنکا مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کی ذمہ داری“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں دونوں ممالک کے حکومتی اہلکاروں، ذرائع ابلاغ، تھنک ٹینکس اور جامعات کے 80 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

    شرکا نے چین-سری لنکا مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل ، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے، میڈیا تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

    سری لنکا کی نائب وزیر برائے ذرائع ابلاغ ڈاکٹر کوشلیا آریاراتنے سیمینار سے خطاب کر رہی ہیں۔ )تمام تصاویر: پیپلز ڈیلی(

    سری لنکا کی نائب وزیر برائے ذرائع ابلاغ ڈاکٹر کوشلیا آریاراتنے سیمینار سے خطاب کر رہی ہیں۔ )تمام تصاویر: پیپلز ڈیلی(

    اپنے خطاب میں سری لنکا کی نائب وزیر برائے ذرائع ابلاغ ڈاکٹر کوشلیا آریاراتنے نے سری لنکا اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہعصر حاضر کے تعلقات کی تشکیل میں ٹیکنالوجی اور میڈیا کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔حالیہ برسوں میں چین-سری لنکا میڈیا تعاون کی ترقی اس ارتقا پذیر تعلق کی عکاسی کرتی ہے۔

    سری لنکا میں چین کے سفیر وی ہوا شیانگ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

    سری لنکا میں چین کے سفیر وی ہوا شیانگ سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

    سری لنکا میں چین کے سفیر وی ہوا شیانگ نے کہا کہ چین اور سری لنکا کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور آج بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دو طرفہ تعاون کے بھرپور نتائج سامنے آئے ہیں۔ میڈیا اس دوستی کے سفر کا اہم گواہ، اسے قلم بند کرنے والا اور اسے فروغ دینے والا ہے۔

    سیمینار میں شریک مہمان۔

    سیمینار میں شریک مہمان۔

    آئندہ سال چین اور سری لنکا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ اور ربڑ-چاول معاہدے پر دستخط کی 75ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ وی ہوا شیانگ نے کہا کہ چینی اور سری لنکن میڈیا کو نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان پر خلوص باہمی تعاون، لازوال دوستی اور باہمی مفادات پر مبنی نئی کہانیاں سنانے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہیے اور چین-سری لنکا کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا۔

    گول میز مباحثے کا ایک منظر۔

    گول میز مباحثے کا ایک منظر۔

    گول میز مباحثے کے دوران چین اور سری لنکا کے میڈیا اداروں کے نمائندگان نے تبادلہ خیال کیا ۔ ان اداروں میں سری لنکا روپواہنی کارپوریشن (SLRC)، ڈیلی ایف ٹی، ٹی وی ڈیرانا، پیپلز ڈیلی، شِنہوا نیوز ایجنسی اور چائنا ڈیلی شامل تھے۔

    سیمینار میں اہم نتائج کی حامل دو دستاویزات ”چین-سری لنکا میڈیا تعاون کا کولمبو اقدام“ اور ”چین-سری لنکا میڈیا تعاون ایکشن پلان“ بھی جاری کی گئیں۔

    سیمینار کی میزبانی اکیڈمی آف کنٹیمپرری چائنا اینڈ ورلڈ اسٹڈیز اور سری لنکا روپواہنی کارپوریشن نے کی، جبکہ اس کا اہتمام یون نان انٹرنیشنل کمیونیکیشن سینٹر فار ساؤتھ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور ایسوسی ایشن فار سری لنکا-چائنا سوشل اینڈ کلچرل کوآپریشن نے کیا۔

    ویڈیوز

    زبان