• صفحہ اول>>دنیا

    روس میں نمونیا سے  خاتون کی ہلاکت  کے واقعے میں  بیماری کے مسلسل پھیلاؤ کے شواہد نہیں ملے، عالمی ادارۂ صحت

    (CRI)2026-10-12

    عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 10 اکتوبر کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے شہر ارکوتسک اینٹی پلیگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف سائبیریا اینڈ فار ایسٹ میں عملے کی ایک خاتون رکن کی موت کے حوالے سے روسی حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، اب تک ایسے شواہد نہیں ملے جن سے اس واقعے سے متعلق بیماری کے مسلسل پھیلاؤ کی تصدیق ہوتی ہو۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں ایک اہم غیر یقینی پہلو یہ ہے کہ لیبارٹری کی جس ملازمہ کی موت ہوئی، اسے لاحق بیماری کا سبب بننے والے جرثومے کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ اس لیے عالمی ادارۂ صحت یہ جائزہ لینے سے قاصر ہے کہ متاثرہ خاتون سے رابطے میں آنے والے افراد کی نگرانی کا دورانیہ تمام ممکنہ مہلک بیماریوں کے خدشات کو مسترد کرنے کے لیے کافی تھا یا نہیں۔

    عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ وہ صورتِ حال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گا اور مزید معلومات ملنے پر صحتِ عامہ کو لاحق ممکنہ خطرات کا جائزہ لے گا۔ روسی ذرائع کے مطابق ارکوتسک اینٹی پلیگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف سائبیریا اینڈ فار ایسٹ میں عملہ کی 28 سالہ خاتون رکن 2 تاریخ کو "نامعلوم وجہ سے ہونے والے نمونیا" کے باعث انتقال کر گئی تھیں ۔

    ویڈیوز

    زبان