• صفحہ اول>>دنیا

    ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق :  ٹرمپ  کا  حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی مدد کا بیان

    (CRI)2026-10-12

    سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 11 اکتوبر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 10 تاریخ کی سہ پہر دوبارہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے، جس کے باعث ایئرپورٹ نے اپنے آپریشنز معطل کر دیے۔اس سےقبل سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 9 تاریخ کو بھی ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں تصدیق کی گئی تھی کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 تاریخ کو حملہ کیا گیا تھا ۔

    اس واقعے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ حوثیوں کے خلاف حملوں میں سعودی عرب کا ساتھ دے سکتا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اور اس تنازع کے باعث گولہ بارود کے ذخائر میں کمی کی صورت میں، سعودی عرب کی حفاظت امریکہ کی موجودہ سٹریٹجک ترجیح نہیں ہے اوراسی لیے امریکہ یمن میں کوئی نیا محاذ کھولنے کو تیار نہیں ۔ رائٹرز کی 11 اکتوبر کی اطلاع کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایک بیان جاری کیا، جس میں 10 اکتوبر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    10 اکتوبر کو حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے ساتھ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر حملے بند کرنے پر باہمی آمادگی ظاہر کی تھی ۔ حوثی ملیشیا نے کہا کہ وہ تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایسی تنصیبات پر حملوں سے گریز کرنے اور ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کے لئے تیار ہے۔

    ویڈیوز

    زبان