• صفحہ اول>>دنیا

    پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، صدرپاکستان کا حادثے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

    (CRI)2026-10-16

    پاکستان کےصوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 35 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد اس نجی اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے بھی ایک بیان میں حادثے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان