مقامی وقت کے مطابق 20 اکتوبر کو ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ دو "غیر قانونی" آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں اس کی بحریہ کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے ٹکرا ئے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان میں آگ لگی ہے ۔ ایران نے متنبہ کیا کہ بارودی سرنگوں کی موجودگی میں آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوششیں "غیر قانونی" ہیں اور تیل کمپنیوں کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی دن، امریکی وزارت توانائی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 282.7 ملین بیرل تک گر گئے ہیں ، جو 44 سالوں میں سب سے کم سطح ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 20 تاریخ کو ایران کےدورے پر آئے ہوئے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عا صم منیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ خطے کے تمام مسائل کی وجہ امریکی جارحیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران ماضی میں بھی بات چیت کے لیے تیار تھا اور آج بھی ہے، لیکن امریکہ کو سب سے پہلے اپنی دھمکیاں اور پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد ہرگز حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ صرف تباہی اور نقصان کا سبب بنے گا۔
دوسری جانب مقامی وقت کے مطابق 19 تاریخ کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج اور متعلقہ محکموں کو "ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے" کے احکامات دیے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اسی شام اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے عوامی طور پر اعلان کے بغیر اسرائیل کا دورہ کیا اور نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کی ۔ ادھر ایران کے نئے وزیر دفاع مہرداد اخلاقی نے کہا کہ ایران جنگ کے چوتھے دور کی تیاری کر رہا ہے۔



