• صفحہ اول>>دنیا

    مصر میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان ٹکراؤ،7 افراد ہلاک، 112 زخمی

    (CRI)2026-11-09

    مقامی وقت کے مطابق 8 نومبر کو، مصر کے گورنریٹ جیزہ کے علاقے العیاط میں دو مسافر ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے ٹرینوں کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔اب تک اس واقعے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے اور 112 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ زخمیوں میں 45 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ا ن کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ اسی دن مصر کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عبد الفتاح السیسی نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے، حادثے کی وجوہات کی فوری تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانے کی ہدایت دی ہے۔

    مصری نیشنل ریلوے نے اس حادثے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور امداد کے لیے بھاری مشینری اور آلات کو جائے وقوعہ کے لیے روانہ کیا ۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ایک ٹرین خرابی کے باعث پٹری پر رکی ہوئی تھی جب پیچھے آنے والی ٹرین پیشگی اطلاع موصول نہ ہونے پر رکی ہوئی ٹرین سے آ ٹکرائی جس کے نتیجے میں تصادم ہوا ۔

    ویڈیوز

    زبان