روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان دو روزہ سہ فریقی مذاکرات کا اختتام 11 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہوا۔ فریقین نے بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر ایک معاہدہ طے کیا، لیکن تنازعات کے خاتمے، علاقائی تنازعات، یوکرین کے لیے سیکیورٹی کی ضمانتیں، اور یورپ کے مستقبل کے سیکیورٹی فریم ورک جیسے کلیدی مسائل پر"بڑے اختلافات" برقرار ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 11 نومبر کو، روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اعلان کیا کہ روس اور یوکرین جنگی قیدیوں کا تبادلہ کریں گے، تبادلے کی فہرست میں دونوں جانب سے 1000 سے زیادہ قیدی شامل ہیں۔ علاقائی مسئلے کے بارے میں، روسی مذاکراتی وفد کے سربراہ اور روسی صدارتی معاون میڈنسکی نے کہا کہ "جہاں تک علاقائی مسئلے کا تعلق ہے،کسی بھی طرح سے ہماری زمین کا ایک ایک انچ روس کو واپس کر دیا جائے گا "۔ مذاکرات میں یورپی ممالک کی شرکت کے معاملے پر روس اور یوکرین کے موقف مختلف ہیں۔
جیرڈ کشنرنے 11 تاریخ کو ابوظہبی میں کہا کہ وہ اور امریکی صدارتی ایلچی وٹکوف یوکرین بحران کے خاتمے اور مذاکرات جاری رکھنے کے لیے روسی صدرولادمیر پوٹن سے ملاقات کرنے 12 تاریخ کو ماسکو جائیں گے اور پھر یوکرین کے صدر زیلنسکی کو ان مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے لیے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن جائیں گے۔



