• صفحہ اول>>دنیا

    خلیج فارس میں اس وقت کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ، ایرانی اعلیٰ فوجی اہلکار

    (CRI)2026-11-12

    مقامی وقت کے مطابق گیارہ نومبر کو ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کیومرث حیدری نے کہا کہ خلیج فارس میں فی الحال کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ پہنچ بھی جائیں تو وہ صرف اس علاقے کے ارد گرد پرواز کریں گے اور پھر چلے جائیں گے، بشرطیکہ وہ ایرانی فائر کی حدود میں داخل نہ ہوں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی فوجی کمان ہائی الرٹ ہے اور اگر امریکی بحریہ کے کسی بھی بحری جہاز کا پتہ چلا تو وہ فوری طور پر میزائلوں سے حملہ کرے گی ۔

    اسی دن، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف سمندری ناکہ بندی کو سختی سے نافذ کر رہی ہے اور وہ امریکی حکومت کے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو جدید ہتھیاروں کے نظام، دوہری استعمال کی ٹیکنالوجیز، پابند شدہ مواد کی منتقلی یا "غیر قانونی مالی لین دین" کرنے کے لیے زمینی اور کیسپین راستے کو استعمال کرنے سے روکا جائے۔

    ویڈیوز

    زبان