• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ کی جانب سے افغانستان کے لئے خوراک کی امداد میں کٹوتی سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے، ڈبلیو ایف پی

    (CRI)2025-04-14

    مقامی وقت کے مطابق12 تاریخ کو ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے متنبہ کیا کہ امریکہ کی طرف سے خوراک کی امداد میں کٹوتی کا ایک نیا دور افغانستان میں پہلے سے ہی وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی بھوک کی صورتحال کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

    ڈبلیو ایف پی کی عہدیدار متینتا چیموکا نے عطیہ دہندگان پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے لیے امداد میں اضافہ کریں جو دنیا کے دوسرے سب سے بڑے انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

    دیگر امدادی اداروں کی طرح ڈبلیو ایف پی بھی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امداد کی فنڈنگ میں کٹوتی سے متاثر ہوا ہے۔ جنوری میں ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تمام غیر ملکی امداد کو تین ماہ کے لیے منجمد کر دیا گیا تھا۔

    ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سمیت 14 ممالک کو ہنگامی خوراک کی امداد میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے جس پر اگر عمل درآمد ہوتا ہے تو یہ لاکھوں افراد کے لیے سزائے موت کے مترادف ہوگا۔

    ویڈیوز

    زبان