• صفحہ اول>>کاروبار

    ہنوئی شہر کی سیر : چین -ویتنام پھلوں کی تجارت ، ایک 'شیریں موقع' فراہم کر رہی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-04-18

    18 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین مسلسل 20 سالوں سے ویتنام کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان کل دوطرفہ تجارت 260 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔ اب مارکیٹ میں چینی صارفین کے لیے ویتنام کی زیادہ سے زیادہ معیاری زرعی مصنوعات مثلاً ڈورین اور ناریل دستیاب ہیں۔

    چین ویتنام کی زرعی مصنوعات کی سب سے بڑی برآمدی منڈی بھی ہے۔

    چین کا سب سے زیادہ درآمد کیا جانے والا پھل ڈورین ہے۔ 2022 میں جب سے ویتنام کے تازہ ڈورین چین کو برآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے تب سے ، چین کے لیے اس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ویتنامی ڈوریئن کا چینی مارکیٹ تک کا سفر مختصر اور کم خرچ ہے جو چینی صارفین کے لیے انتخاب کے مزید مواقع فراہم کرتا ہے ۔

    چین پڑوسی ممالک کے ساتھ مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ چینی صارفین کی قوت خرید کے مطابق دستیاب بہترین پھلوں کے حصول کی خواہش نے ویتنام اور دیگر ممالک کے لیے ایک " شیریں موقع " مہیا کیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان