چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق رواں سال پہلی سہ ماہی میں ، نامزد سائز سے بالا صنعتوں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.5 فیصد اضافہ ہوا ، سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کی صنعت نے بخوبی ترقی کی ، اور الیکٹرانکس ، آٹوموبائل ، برقی مشینری سمیت دیگر صنعتوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔ پہلی سہ ماہی میں میکرو اکنامک ترقی میں صنعت کا حصہ 36.3 فیصد رہا۔ نجی صنعتی سرمایہ کاری نے ڈبل ڈیجٹ گروتھ برقرار رکھی، انٹرپرائز ترقی کی توقعات میں اضافہ ہوا، کارکردگی میں بہتری آئی، مقررہ سائز سےبالا صنعتی اداروں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا، اور مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) میں لگاتار دو ماہ تک توسیع ہوئی۔