حال ہی میں امریکی حکومت نےمحصولات کا غلط استعمال کرتے ہوئے عالمی تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد اضافی " مساوی محصولات" عائد کیے، جس سے امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری میں شدید عدم اطمینان ، اور عالمی مالیاتی مارکیٹوں میں نمایاں افراتفری پیدا ہوئی ہے۔
لیسوتھو اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ دنیا کے سب سے پسماندہ ممالک میں سے ایک ہے اور لیسوتھو کی ٹیکسٹائل کی برآمدات امریکہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے اندھا دھند محصولات سے بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔
لیسوتھو کی برآمدات کا ایک بڑا حصہ ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے اور امریکہ کی جانب سے اس پر عائد کردہ نام نہاد "مساوی محصولات" 50 فیصد تک ہیں۔ لیسوتھو کے دارالحکومت ماسیرو میں قائم ایک مقامی گارمنٹس فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ 50 فیصد ٹیرف سے لیسوتھو کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔ اس فیکٹری نے اپریل میں امریکی آرڈرز پر کام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، لیکن اب اس خوف سے کہ آرڈر منسوخ ہوجائیں گے یا بالآخر برآمد نہیں کیے جاسکیں گے، انھوں نے امریکی آرڈرز سے متعلق تمام پروڈکشن روک دی ہے۔اس شٹ ڈاؤن نے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے، اور وہ مستقبل کے بارے میں بہت فکرمند ہیں۔