• صفحہ اول>>معاشرہ

    یوننان کے   نیچر ریزرو میں چپٹی ناک والے بندروں کی آبادی میں اضافہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-04-21
    یوننان کے   نیچر ریزرو میں چپٹی ناک والے بندروں کی آبادی میں اضافہ

    21 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان میں یون لونگ تیانچی نیشنل نیچر ریزرو میں، چین کے اعلیٰ ترجیحی تحفظ کے حامل چپٹی ناک والے بندروں کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    2005میں ان کی تعداد 90 کے لگ بھگ تھی تاہم آج یہ تعداد 200سے زائدہو چکی ہے، جس کی بڑی وجہ چین کی ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کا تسلسل ہے ۔

    یون لونگ کاؤنٹی کےڈالی بائی خود اختیار پریفیکچر میں ،تقریباً 15 ہزار ہیکٹر کےدو حصوں میں پھیلے ہوئے اس ریزرو کا ٪ 93 جنگلات پر مشتمل ہے۔ اب تک اس ریزرو نے ،عروقی پودوں کی 1278 اور ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی 439انواع کو دستاویز کیا گیا ہے ۔ چین میں 10 اقسام ریاستی تحفظ کے اول درجے کے تحت اور 15 د وسرے درجے کے تحت موجود ہیں۔

    یہ ریزرو چپٹی ناک والے بندروں کا سب سے جنوبی مسکن ہے۔ حال ہی میں، ریزرو کے دو حصوں کو جوڑنے والی ایک ماحولیاتی راہداری کے ساتھ ان خاص بندروں کے لیے ماحولیاتی بحالی کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

    اب تک، یونان کے مخصوص چپٹی ناک والے بندروں کے لیے ایک ملین سے زائددرخت لگائے جا چکے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان