• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی پہلی چین-یورپ ریل-ایئر انٹرماڈل ٹرین ٹرانزٹ کے لئے ارمچی پہنچ گئی

    (CRI)2025-04-22
    چین کی پہلی چین-یورپ ریل-ایئر انٹرماڈل ٹرین ٹرانزٹ کے لئے ارمچی پہنچ گئی

    4،500 کلومیٹر کا زمینی سفر طے کر کے چین کی پہلی چین -یورپ ریل -ایئر انٹرماڈل ٹرین 21 تاریخ کو سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کے صدر مقام ارمچی پہنچی ، جہاں اسے یورپ کے لئے ہوائی نقل و حمل میں تبدیل کیا جائے گا ۔

    یہ ٹرین 18 اپریل کو گوانگ چو سے روانہ ہوئی تھی اور 66 گھنٹوں میں ارومچی پہنچی ۔ اس سے قبل، جنوبی چین سے یورپ بھیجا جانے والا زیادہ تر سرحد پار ای کامرس کا سامان براستہ سڑک ارمچی لے جایا جاتا تھا اور پھر اسے ہوائی نقل و حمل میں منتقل کیا جاتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا سے یورپ کو سامان بھیجنے کے لئے مال بردار ٹرینوں اور پروازوں کے استعمال سے نقل و حمل کے اس وقت کو 7 روز میں مکمل کیا جائے گا ۔

    ویڈیوز

    زبان