• صفحہ اول>>چین پاکستان

    بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے "ایچ ای ایم ایس2025"  میں چین کی ریکارڈ شرکت میں فعال معاونت

    (CRI)2025-04-24
    بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے

    بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے شنگھائی، چینگڈو اور گوانگچو میں قائم پاکستانی قونصلیٹس جنرل کے ساتھ مل کر ، لاہور میں 17 سے 19 اپریل تک منعقدہ چوتھے ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرلز شو (ایچ ای ایم ایس) میں 200 چینی کمپنیوں کی شرکت کو کامیابی کے ساتھ سہولت فراہم کی۔ یہ تعداد 2024 کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ ہے۔

    150 سے زائد چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے صحت کی دیکھ بھال، انجینئرنگ، معدنیات اور کان کنی میں بی ٹو بی سیشنز میں حصہ لیا، جس کے نتیجے میں 375 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے 29 ایم او یوز، ایل او آئیز اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

    دریں اثناء، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں 50 ممالک کے 800 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ان میں سب سے بڑا چینی وفد تھا، جس کی فعال شرکت کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ وزیراعظم نے چین کے سب سے بڑے کاروباری وفد کو پاکستان میں سہولت فراہم کرنے پر چین میں پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

    بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ اور چین میں پاکستانی قونصل خانے بنیادی شعبوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے سرمایہ کاری پر مبنی اقدامات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان