• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی ہوا اور شمسی توانائی کی  نصب شدہ  صلاحیت    تھرمل پاور سے تجاوز کر گئی

    (CRI)2025-04-27
    چین کی ہوا اور شمسی توانائی کی  نصب شدہ  صلاحیت    تھرمل پاور سے تجاوز کر گئی

    چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی ہوا اور فوٹو وولٹک توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 74.33 ملین کلو واٹ کے اضافے سے 1.482 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے جو پہلی بار تھرمل پاور کی نصب شدہ صلاحیت سے زیادہ ہے۔

    رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کی کوئلے سے بننے والی بجلی کی نصب شدہ صلاحیت کا تناسب مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے اور مارچ کے آخر تک کل نصب شدہ صلاحیت میں کوئلے کی بجلی کا تناسب 34.9 فیصد تک رہا ، جس میں سال بہ سال 4.1 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ملک کے تمام صوبوں میں کوئلے سے بننے والی بجلی کی نصب شدہ صلاحیت کا تناسب 50 فیصد سے کم ہو گیا ہے اور چین میں گرین انرجی کی فراہمی مسلسل مستحکم ہو رہی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان