سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو سے ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین۔سلوواکیہ اسٹریٹجک شراکت داری "تیز رفتار راستے" پر گامزن ہے۔ چین اس بات کا خیرمقدم کرتا ہے کہ سلوواکیہ چین کو بہترین مصنوعات برآمد کرے اور زیادہ چینی کاروباری ادارے سلوواکیہ میں سرمایہ کاری کریں۔ امید ہے کہ سلوواکیہ چین۔یورپ تعلقات کی بہتری اور ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرے گا۔
مذکورہ بالا ممالک کے رہنماؤں نے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے کے پختہ عزم اور چین کی جانب سے پیش کردہ تینوں گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے اور عالمی برادری کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنے میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔