16 مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) 14 مئی کو شمال مشرقی چین کے صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ اور مشرقی چین کے صوبہ آنہوئی کے شہر ہیفی میں بیک وقت، چائنا مومینٹم لارج سکیل میڈیا ریسرچ ٹور2025 کا باضابطہ آغاز ہوا۔
پیپلز ڈیلی آن لائن کی 31 رپورٹنگ ٹیمز پورے چین میں جا کر یہ حقائق پیش کریں گی کہ قوم کس طرح اختراعی ، مربوط، سبز، کھلی اور مشترکہ ترقی کو نمایاں کرنے والے نئے ترقیاتی فلسفے پر عمل پیرا ہے۔
(تصویر کی تفصیل) پیپلز ڈیلی آن لائن کے رپورٹرز چائنا مومینٹم لارج سکیل میڈیا ریسرچ ٹور کے ایک حصے میں شمال مشرقی چین کے صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں شینگ گو گروپ کا دورہ کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن / جو سونگشوئے)
شین یانگ کی ٹائیکسی ڈسٹرکٹ میں شین گو گروپ کی روٹر ورکشاپ ،ٹربومشینری پرتحقیق، اس کی ترقی، ڈیزائننگ اور تیاری کے لیے وقف ہے۔ ورکشاپ میں 24 سالہ ٹیکنیشن وانگ لانگ نے ڈیجیٹل انٹرفیس کے ذریعے کام مقرر کرتے ہوئے ایک کمپیوٹر نیومیریکل کنٹرول (CNC) مشین کو فعال کیا جو 0.003 ملی میٹر تک کی درستگی کے ساتھ سانچے ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ہیفی میں، شنہوا یونیورسٹی کے 2000 کے بعد پیدا ہونے والے فارغ التحصیل طلباء کی ایک جماعت جو روبوٹکس اسٹارٹ اپ زیریتھ سے وابستہ ہے، ایک ہیومینائڈ روبوٹ کی کارکردگی میں بہتری کا کام کر رہی تھی جس کی حوالگی مہینے کے آخر تک ہونی تھی۔ قریب ہی، ایک کم اونچائی والی لاجسٹکس کمپنی کے نیشنل آپریشن سینٹر میں، پائلٹ ملک بھر میں ترسیل کے ذمہ دار ڈرونز کی نگرانی کر رہے تھے۔
(پیپلز ڈیلی آن لائن کو فراہم کی گئی تصویر) شمال مشرقی چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں چین میں ریاستی تحفظ کے درجہ دوم کے تحت پرندوں کی ایک مخصوص نسل کیٹل ایگریٹس ،آٹو میکر بی ایم ڈبلیو بریلینس پلانٹ لیڈیا میں نشونما پارہی ہے۔
شین یانگ میں آٹو میکر بی ایم ڈبلیو بریلینس کےپلانٹ لیڈیا میں، فیکٹری کے ڈائریکٹر ژانگ تاؤ ،جرمن رفقائے کار کے ساتھ ایک میٹنگ میں تھے جب انہوں نے میٹنگ سے علیحدہ ہو کر زمین کے تحفظ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنی زمین کی حفاظت کرتے ہوئے عالمی معیار کی گاڑیاں بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پلانٹ مکمل طور پر سبز بجلی پر چلتا ہے اور اپنے صنعتی پانی کا 100 فیصد ری سائیکل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوستی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ چین میں ریاستی تحفظ کے درجہ دوم کے تحت پرندوں کی ایک مخصوص نسل ، کیٹل ایگریٹس ،جو ماحولیاتی حالات کے حوالے سے بے حد حساس ہے،اس نے اس کارخانے کو اپنا گھر بنا لیا ہے۔"
(پیپلز ڈیلی آن لائن/میاؤ زی جیان) پیپلز ڈیلی آن لائن کے رپورٹرز چائنا مومینٹم لارج سکیل میڈیا ریسرچ ٹور کے ایک حصے کے طور پر مشرقی چین کے صوبہ آنہوئی کے شہر ہیفی میں چائنا ٹیلی کام کوانٹم گروپ کا دورہ کررہے ہیں۔ چین کے سائنس اور تعلیم کے سب سے بڑے چار مراکز میں سے ایک کے طور پر، ہیفی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔
ہیفی میں گرینڈ یونین آف انوویشن (GUi) میں ،چائنا ٹیلی کام کوانٹم گروپ کے شو روم کے اندر "Tianyan-504" سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر سب کی توجہ کا مرکز ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے وہ اب 50 سے زائد ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے اور پلیٹ فارم پر 27 ملین سے زیادہ وزٹرز ہیں۔
(پیپلز ڈیلی آن لائن/میاؤ زی جیان) تصویر میں مشرقی چین کے صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں گرینڈ یونین آف انوویشن (GUi) میں چائنا ٹیلی کام کوانٹم گروپ کا "Tianyan-504" سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر دکھایا گیا ہے ۔
قریب ہی یونفی روڈ ، جسے "کوانٹم سٹریٹ" کہا جاتا ہے، اس پر 30 سے زائد معروف کوانٹم ٹیکنالوجی کمپنیز کا ایک کلسٹر ہے، جس میں کوانٹم کمپیوٹنگ، کمیونیکیشن، اور سینسنگ شامل ہیں۔ ہیفی اب چین کی تقریباً ایک تہائی کوانٹم فرمز اور 70 سے زائد متعلقہ اداروں کا میزبان شہر ہے۔
آنے والے دنوں میں، رپورٹنگ ٹیمیز لیاوننگ میں فوشن اور جن زو کا دورہ کریں گی تاکہ صحرا زدگی پر قابو پانے ، کانوں کی بحالی نیز پہاڑوں، پانی اور شہر کے مربوط انتظام کو دریافت کیا جائے ۔
علاقائی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی پر عمل درآمد کس طرح کیا جا رہا ہے یہ دکھانے کے لیے ٹیمز ،آنہوئی میں مائنشان اور شوانچنگ جائیں گی۔
چائنا مومینٹم لارج سکیل میڈیا ریسرچ ٹور2025 سال کے آخر تک جاری رہے گا۔ رپورٹس کو چین کے قومیتی گروہوں کی زبانوں اور پیپلز ڈیلی آن لائن پر 18 غیر ملکی زبانوں میں پیش کیا جائے گا تاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں کی جانے والی ملکی ترقی سے روشناس کروایا جاسکے نیز اتحاد اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
2024 کے افتتاحی دورے میں 340 نوجوان رپورٹرز نے نچلی سطح کے 500 سے زائد مقامات کا دورہ کیاتھا۔ انہوں نے 600 سے زائدملٹی میڈیا رپورٹس تیار کیں جنہوں نے تمام پلیٹ فارمز پر کل 1.5 بلین سے زیادہ ویوز حاصل کیے۔