28مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن )سن لی جیان ایوو انٹرنیشنل ٹریڈ مارٹ میں غیر ملکی تجارت کے لیے مصنوعی ذہانت (AI)استعمال کرنے والے پہلے تاجروں میں سے ہیں۔ ایوو چھوٹی اشیاء کی پیداوار اور تجارت کا ایک بین الاقوامی مرکز ہے۔ ان کی دکان، ہونگ شنگ ٹوائز، بین الاقوامی گاہکوں کو حقیقت سے مشابہہ گڑیاں اور ملائم کھلونے فروخت کرتی ہے۔
حالیہ برسوں میں، مصنوعی ذہانت (AI) کی تیز رفتار ترقی نے سن لی جیان کے آرڈرز میں اضافہ کیا ہے اور عملی اخراجات کو کم کرنے میں مدد دی ہے ۔ کی مدد سے، سن دنیا بھر کے ناظرین کو AI۳۶ مختلف زبانوں میں مصنوعات کی فروخت سے متعلق ویڈیوز پیش کر سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ ویڈیوز میں مقررین کے منہ کے حرکات کو بھی تلفظ کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔
اب ایوو شہر میں تقریباً تیس ہزار تاجر باقاعدگی سے اپنے کاروبار میں مختلف AI ٹولز استعمال کرتے ہیں۔ صرف ایوومیں تیار کردہ AI سے متعلقہ ایپلیکیشنز کے استعمال کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔
مصنوعات کی فروخت سے متعلق ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے علاوہ، سن اپنے کاروبار سے جڑے تمام معاملات سال بھر ایک13.5مربع میٹر کی دکان میں نمٹاتی ہیں۔
سن کے کاروبار کی کامیابی ایک اہم وجہ مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کو بروقت اپنانا ہے۔ وہ امید رکھتی ہیں کہ مصنوعی ذہانت (AI) ایوو کے مزید تاجروں کو فائدہ پہنچا سکے گی۔