17جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 14 جون کو شنگھائی میں 27ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوا جس میں اس سال کے گولڈن گوبلیٹ ایوارڈز کے لیے 49 کاموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔22 جون تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول میں 400 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔
رواں سال عالمی سینما کی 130ویں جب کہ چینی سینما کی 120ویں سالگرہ ہے۔ فلم پینوراما نے "Resonance: A Brief Encounter of Chinese and World Cinema," کےعنوان سے ایک خصوصی سیکشن کا آغاز کیا ہے جو چینی اور بین الاقوامی فلمی صنعتوں کے مابین باہمی سیکھ اور ترقی پر زور دیتا ہے۔
14 جون 2025 ۔ شنگھائی میں منعقدہ 27ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (SIFF) کی گالا نائٹ کی افتتاحی تقریب ۔ (شنہوا/وانگ شیانگ)
ایشیا، یورپ، اور لاطینی امریکا سے بارہ فلمز مرکزی مقابلے کی "ہائی لائیٹ " ہیں۔ جیوری کی قیادت معروف اطالوی فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر گوئے سیپ ٹورناتور کر رہے ہیں۔فیسٹیول کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ فلم ویک اور سائنس فکشن فلم ویک جیسے ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔
1993 میں شروع ہونے والا شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول ایک باوقار عالمی ایونٹ ہے، جو شنگھائی کو ایک بین الاقوامی ثقافتی مرکز بناتا ہے ۔ اس فیسٹیول نے چین کی ترقی پذیر فلم مارکیٹ کی بدولت بین الاقوامی توجہ حاصل کی ہے۔