21جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) بیجنگ کے سب وے سسٹم میں غیر ملکی JCB کارڈز اور امریکن ایکسپریس کارڈز کے لیے tap-and-go access اور ٹکٹ خریداری کی سہولیات شامل کی گئی ہیں جس کے بعد بیجنگ سب وے دنیا کا پہلا سب وے سسٹم بن گیا ہے جو پانچ میجر کارڈ اسکیمز کے ساتھ پورے نیٹ ورک کا احاطہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ "tap-and-go transit"، ٹکٹ خریداری اور کرایہ کی ایڈجسٹمنٹ میں تعاون شروع کرے گا، جس سے ادائیگی کی سہولت میں مزید بہتری آئے گی اور ملک کے اندر سیاحتی خدمات کے معیار کو بلند کیا جائے گا۔
چائنا نیشنل ریلوے کی رپورٹ کے مطابق یہ سروس اپ گریڈ ، بیجنگ کے پورے نیٹ ورک میں 29 لائنز کا احاطہ کرتا ہے، جن میں دو ہوائی اڈے کی لائنز، 523 اسٹیشن، اور مضافاتی سب وے لائنز شامل ہیں، جہاں کرائے کی ادائیگی کےتمام مقامات پر "tap-and-go access" عملی طور پر موجود ہے۔اب مسافر وں کو ٹکٹ کی پیشگی خریداری یا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے ،اپنے کارڈ سے سینسر کو چھوتے ہی وہ فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹرانزٹ کے لیے اپنے کارڈز کے استعمال کے علاوہ، کارڈ مالکان خود سے ٹکٹ جاری کرنے والی مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے متعدد ساتھیوں کے لیے ایک مرتبہ کے سفر کا ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
بیجنگ انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ کمپنی، لمیٹڈ کے چیف ماہر چانگ لی کا کہنا ہے کہ ہارڈ ویئر کو تبدیل کیے بغیر ٹکٹ جاری کرنے والی مشیز کے سافٹ ویئر کو پہلے سے بہتر اور جدید کیا گیا ہے تاکہ کیا ہے وہ کارڈ زکی تمام اقسام کے لیے باسہولت ہو سکیں۔ غیر ملکی کارڈز کے لیے tap-and-go access سہولت کے علاوہ، بیجنگ ریلوے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک غیر ملکی مسافروں کو ادائیگی کا ایک مکمل طور پر مربوط، آسان ماحول فراہم کرے گا جو تمام طرح کی صورت حال کا احاطہ کرتا ہے۔