• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    "میڈ ان چائنا " کے نئے روپ نے دنیا بھر میں لوگوں کے دل جیت لیے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-21
    5 جولائی 2024 کو تھائی لینڈ کے بنکاک میں پاپ مارٹ کی نئی آف لائن دکان کے افتتاحی تقریب کے دوران چینی کھلونا ساز کمپنی پاپ مارٹ کی مشہور سٹفڈ گڑیا لابوبو کی تھیم پر مبنی کھلونے پیش کیے گئے ۔ (شنہوا/سن ویٹونگ)

    21 جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) لابوبو ، چینی برینڈ پاپ مارٹ کا ایک سٹفڈ کھلونا ہے جس نے عالمی سطح پر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ یہ اس بات کو عیاں کرتا ہے کہ چینی کمپنیز کس طرح جدت، ثقافتی کہانیوں اور مقامی املاک دانش کے عالمی پھیلاؤ کے ذریعے اپنی بین الاقوامی شبیہ کو دوبارہ تشکیل دے رہی ہیں۔

    چین طویل عرصے سے کھلونے بنانے اور برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ تاریخی طور پر، اس پیداوار کا زیادہ تر حصہ غیر ملکی برینڈز کے لیے تیار کردہ کم قیمت کی اشیا پر مشتمل تھا۔ تاہم، آج، لابوبو کے "نیو جنریشن ڈیزائنر " کھلونے صنعت کی تعبیر نو کر رہے ہیں، یہ نہ صرف مصنوعات بلکہ کہانیاں اور جذبات بھی برآمد کر رہے ہیں۔پاپ مارٹ، اس تبدیلی کی قیادت کرنے والوں میں شامل ہے۔ بین الاقوامی مانگ میں اضافے کی وجہ سے، کمپنی کی 2025 کی پہلی سہ ماہی آمدن میں سال بہ سال 165 سے 170 فیصد اضافہ دیکھا گیا ، جبکہ غیر ملکی آمدنی میں 475 سے 480 فیصد کا اضافہ ہوا۔کھلونوں کی اس عالمی مارکیٹ میں برینڈ بنانے کی کوششوں میں پاپ مارٹ تنہا نہیں ہے۔ چینی کھلونا ساز کمنی ٹاپ ٹوائے کی دنیا بھر میں 280 سے زائد دکانیں ہیں، نیز 2024 میں TOYS 52 نے تھائی لینڈ میں اپنے کاروبار میں 300 فیصد اضافہ کیا ہے۔ چین کی ثقافتی صنعت نے 2024 میں مستحکم ترقی کا سلسلہ جاری رکھا، جس میں سروے شدہ 78,000 اداروں نے 14.15 ٹریلین یوان (تقریباً 1.97 ٹریلین امریکی ڈالر) کی آمدنی حاصل کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ ان کمپنیز نے 1.29 ٹریلین یوان کا مجموعی منافع رپورٹ کیا – یہ 2023 کے مقابلے میں 10.8 فیصد کا اضافہ ہے۔

    چینی ثقافت کی عالمی صارفین تک رسائی کی ایک اور مثال گیمنگ کی صنعت ہے ۔ "بلیک متھ: ووکونگ،" چین کی ایک اے آئی ویڈیو گیم ہے جس میں جدید گرافکس ہیں، اس کے فالوورز ایک بڑی تعداد غیر ملکی افراد کی ہے اور تقریباً ایک تہائی کھلاڑی چین سے باہر کے ہیں۔ اس دوران، قائم شدہ گیمنگ ہٹس جیسے "جنشن امپیکٹ" اور "ہونکائی: اسٹار ریل" 100 سے زائد ممالک اور علاقوں میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی پراڈکٹس میں شامل ہیں۔چین کی آڈیو-ویڈیو اور ڈیجیٹل پبلشنگ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی تیار کردہ گیمنگ مصنوعات نے 2024 میں بیرون ملک 18.56 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی رپورٹ کی ہے۔ یہ اضافہ پچھلے سال کے مقابلے میں 13.39 فیصد زیادہ ہے۔

    چین میں کارخانوں کا وسیع نیٹ ورک، اقوام متحدہ کی جانب سے کلاسیفائیڈ ہر قسم کی صنعتوں میں پھیلا ہوا ہے، اس ثقافتی عروج میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ پاپ مارٹ کے لیے، پیداوار کی عمدگی تخلیقی تصورات کو حقیقت میں بدلنے کا ایک اہم حصہ ہے۔ سالوں کے تجربے نے چینی کارخانوں کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ انتہائی باریک بینی کے ساتھ ڈیزائن کے تمام تقاضے نبھا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے پروفیسر لان چنگ شن کا ماننا ہے کہ برآمدی مصنوعات سے برآمدی برانڈز اور آئی پی کی طرف منتقلی چین کے معاشی ارتقا کا فطری نتیجہ ہے جو کہ چین کی صنعتی ڈھانچے کی ترقی اور بین الاقوامی آپریشنز میں چینی اداروں کی بڑھتی ہوئی پختگی کو ظاہر کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان