24جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) سنکیانگ کی ہوچنگ کاؤنٹی میں وسیع رقبے پر پھیلے لیوینڈر کے کھیت ارغوانی رنگ کے سمندر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ لیوینڈر جسے اردو میں نیاز بو کہا جاتا ہے جون کے مہینے میں مکمل جوبن پر ہوتا ہے۔ اس ماہ ، ماحول سے ہم آہنگ ثقافتی پرفارمنسز، کھیلوں کے ایونٹس اور مقامی ورثے کی نمائشوں پر مشتمل ایک لیوینڈر سیاحتی میلے کا آغاز ہوا ، جو اس علاقے میں لیوینڈر کی ترقی پذیر صنعت اور مقامی سیاحت و اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ (شنہوا/ڈنگ لی)