• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    ہائی نان ، بحیرہ  جنوبی چین کے عجائب گھر میں  " میری ٹائم سلک روڈ "سے  متعلق نمائشیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-24
    ہائی نان ، بحیرہ  جنوبی چین کے عجائب گھر میں  
    24جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) جنوبی چین کے صوبے ہائی نان کے شہر چیونگھائی میں ، بحیرہ جنوبی چین کے عجائب گھر میں ہاتھی دانت کا بنا ہوا شطرنج کا منقش سیٹ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ ہائی نان کے بحیرہ جنوبی چین کے میوزیم میں بحری شاہراہ ریشم سے متعلق متعدد نمائشیں کی گئی ہیں، جو قدیم چین میں سمندری شاہراہ ریشم کی خوشحالی نیز چینی اور غیر ملکی تہذیبوں کے مابین تبادلوں کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کرتی ہیں۔
    12 جون 2025 کو لی گئی اس تصویر میں ایک ہاتھی دانت کی منقش ڈبیا دیکھی جا سکتی ہے جس پر اژدھوں اور بادلوں کے نمونے ہیں۔
    یہ تصویر 13 جون 2025 کو لی گئی ہے جس میں نمائش میں رکھے گئے چینی مٹی کے منفرد ظروف دکھائے گئے ہیں
    12 جون 2025 کو لی گئی تصویر میں گل داودی کے نمونے سے سجے ہوئے نیلے اور سفید شیشے ک سے بنے پاؤڈر رکھنے کے ڈبے دکھائے گئے ہیں۔
    میوزیم میں آنے والا ایک سیاح نمائش میں رکھی گئی پلیٹ کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ۔
    یہ تصویر 10 جون 2025 کو لی گئی ہے جس میں ایک ہاتھی کی شکل کا برتن دکھایا گیا ہے۔
    12 جون 2025 کو لی اس تصویر میں ہائی نان کے بحیرہ جنوبی چین کے میوزیم میں نمائش کے لیے رکھے گئے چمکیلے کانچ کے کنگن دکھائے گئے ہیں۔
    نمائش کے لیے پیش کیے گئے مرتبا ن کو بغور دیکھتا ایک سیاح
    10 جون 2025 ۔ ہائی نان کے بحیرہ جنوبی چین کے میوزیم میں نمائش کے لیے رکھے گئے نیلے اور سفید چینی مٹی کے برتن ۔
    10 جون 2025 ۔تصویر میں قدیم دور کا خوبصورت مرتبان دکھایا گیا ہے۔
    12 جون 2025 کو لی گئی تصویر میں چینی مٹی کے برتن دکھائے گئے ہیں۔
    یہ تصویر 17 مئی 2023 کو لی گئی جس میں ہائی نان کے بحیرہ جنوبی چین کے میوزیم میں موجود ایک قدیم کشتی کا ماڈل دیکھا جاسکتا ہے۔
    10 جون 2025 کو ڈرون سے لی گئی تصویر جس میں بحیرہ جنوبی چین کے عجائب گھر کا فضائی منظر دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان