پاکستان کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے 24 جون کو بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے 20ویں اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے عالمی و علاقائی صورتحال پر پاکستان کے موقف اور امن و سلامتی کے لیے شراکت کو دہرایا نیز شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ اور سلامتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے دورے کے دوران، انھوں نے چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔ مشیر قومی سلامتی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور خطے کے امن و امان اور علاقائی استحکام کیلئے اپنا کردار کرنے کیلئے تیار ہے۔