29 جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) قدیم شمالی چین میں سی جو کے تراشیدہ ظروف اپنی سادگی اور دلکشی کے لیے مشہور تھے۔ دلکش سیاہ ڈیزائن سے مزین اپنے سفید مٹی کے برتنوں کے لیے مشہور یہ فن شمالی سلطنتوں (386-581) کے دور میں وجود میں آیا اور سونگ شاہی دور (960-1279) اور یوان شاہی دور (1279-1368) کے دوران اپنے عروج پر پہنچا ۔ دیہی سادگی اور جرات مندانہ خصوصیات سے مزین اس فن نے بے حد تعریف سمیٹی کیونکہ یہ منفرد عوامی فنی عناصر کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنی لازوال خوبصورتی کے ساتھ، سی جو کے سادہ تراشیدہ پتھر کے ظروف آج بھی بہت سے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے!