• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    چین کے ہوئی نان میں روایتی توفو بنانے کی تکنیک، اس صنعت کی ترقی کو فروغ  دے رہی ہیں (10)

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-01
    چین کے ہوئی نان میں روایتی توفو بنانے کی تکنیک، اس صنعت کی ترقی کو فروغ  دے رہی ہیں
    8 اپریل 2025 کو ڈرون سے لی گئی تصویر میں مشرقی چین کے صوبے آنہوئی میں ہوئی نان شہر کی کاونٹی شاؤشیان میں باگونگ شان ٹاؤن شپ کے گاؤں دوچوان کا فضائی منظر ۔ (شنہوا/جو مو)

    1 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) شاؤشیان کاؤنٹی کی ٹاؤن شپ باگونگ شان میں ہزاروں سالوں سے، توفو بنانے کے روایتی طریقے نسل در نسل منتقل ہوتی آرہے ہیں۔ یہ تکنیک 2014 میں چین کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی قومی نمائندہ فہرست کے چوتھے بیچ میں شامل کی گئی تھی۔

    سویا بین سے توفو تک کا جادوئی سفر دس سے زیادہ مراحل پر مشتمل ہے، جیسے سویا بین کا انتخاب، بھگونا، پیسنا، سویا دودھ کو ابالنا اور دہی بنانا۔

    ہوا نان شہر میں، توفو سے متعدد ڈشز بنائی جا سکتی ہیں، جن میں توفو کے ڈمپلنگ، تلے ہوئے ہوئی نان توفو سٹیک اور "گل داودی کی شکل کا توفو" شامل ہیں۔ اس کے لیے شیف توفو کے ایک ٹکڑے پر 160 بار سے زیادہ کٹ لگاتے ہیں۔

    2024 میں، شہر میں سویا بین مصنوعات کی صنعتی چین کی پیداواری مالیت 4.52 بلین یوان (تقریباً 0.63 بلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 10.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان