• صفحہ اول>>کاروبار

    ٹیرف مذاکرات کی ڈیڈ لائن قریب، یورپی یونین سمیت دیگر فریقوں کا اپنے مفادات کے دفاع پر زور

    (CRI)2025-07-04

    امریکہ کی جانب سے ٹیرف مذاکرات کے لیے طے کردہ نام نہاد ڈیڈ لائن میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔یورپی یونین، جاپان، بھارت اور دیگر فریقین نے اپنے مفادات کے دفاع پر اپنے مضبوط موقف کا اظہار کیا ہے۔

    3 جولائی کو ، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے کہا کہ یورپی یونین مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے ، لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں تو یورپی یونین یورپی معیشت کے تحفظ کے لئے ٹھوس جوابی اقدامات کرے گا۔ اس وقت امریکہ یورپی یونین کی گاڑیوں اور پرزوں پر 25فیصد ، اور اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر 50فیصد ٹیرف عائد کرتا ہے. اس کے علاوہ امریکہ یورپی یونین پر محصولات کو کئی شعبوں تک مزید بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔

    جاپان اور امریکہ کے درمیان مشاورت کے کئی دور گزرنے کے بعد بھی فریقین کے درمیان تجارتی مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ یکم جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جاپان پر محصولات بڑھانے کی دھمکی دی تھی۔اس کے جواب میں جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے 2 تاریخ کو کہا کہ جاپان اپنے قومی مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔ ادھر امریکہ اور بھارت اب بھی زراعت اور ڈیری کے معاملات پر اتفاق رائے حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ بھارتی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زراعت اور ڈیری مصنوعات بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات میں دو "سرخ لکیریں" ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان