تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو 16 تاریخ کی صبح بیجنگ میں شروع ہوئی۔ چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) اور ایکسپو میں شریک عالمی کاروباری برادری کے نمائندوں نے عالمی سپلائی چینز کے استحکام کو برقرار رکھنے کی وکالت کی۔ افتتاحی تقریب میں ، "تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کا بیجنگ انیشی ایٹو" بھی جاری کیا گیا۔ عالمی کاروباری برادری نے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے اور مضبوط ، سبز اور صحت مند عالمی ترقی کو فروغ دینے کا عزم اظہار کیا۔
پانچ روزہ ایکسپو کے دوران توقع ہے کہ ایک سو سے زائد مصنوعات پہلی مرتبہ متعارف کروائی جائیں گی ، جو پچھلی ایکسپو کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔ اس سال کی سپلائی چین ایکسپو میں غیر ملکی نمائش کنندگان کا تناسب 35 فیصد ہے، جس میں یورپی اور امریکی نمائش کنندگان غیر ملکی نمائش کنندگان کی کل تعداد کا 50 فیصد ہیں۔