"چین دنیا کے 90 فیصد سے زیادہ آر اینڈ ڈی منصوبوں میں حصہ لیتا ہے" اور "چائنا کی سپلائی چین عالمی طبی سازوسامان کی فراہمی کا ایک اسٹیبلائزر ہے"۔تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو میں میڈٹرونک، سانوفی اور جی ای ہیلتھ کیئرسمیت دیگر ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سربراہان نے چائنا میڈیا گروپ کو دِیئے گئے خصوصی انٹرویوز میں کہا کہ وہ چین میں جدت طرازی کو مزید بڑھائیں گے اور چینی مارکیٹ سے بہترین انداز میں فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کریں گے۔