• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کا یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے18 ویں دور میں کچھ چینی اداروں کی شمولیت پر شدید عدم اطمینان

    (CRI)2025-07-21

    18 جولائی کو یورپی یونین نے اعلان کیا کہ وہ روس کے خلاف پابندیوں کے 18 ویں دور میں کچھ چینی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو بھی شامل کرے گا۔ اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سختی سے مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ یورپی اقدام ، چین اور یورپی یونین رہنماؤں کے اتفاق رائے کی نفی ہے اور اس سے چین-یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعلقات اور مالیاتی تعاون پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوں گے. چین یورپی فریق پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو روکے ۔ چین اپنے کاروباری اور مالیاتی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیےضروری اقدامات کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان