• صفحہ اول>>کاروبار

    سال کی پہلی ششماہی میں چین کی سروس ٹریڈ  آمدنی میں سال بہ سال 13 فیصد اضافہ

    (CRI)2025-07-23

    22 تاریخ کو چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے متعلقہ انچارج نے بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی ادائیگیوں کے توازن میں مصنوعات کی درآمد اور برآمد میں سال بہ سال 2.4 فیصد اضافہ ہوا اور خدمات کی تجارت زیادہ فعال رہی۔

    غیر ملکیوں کے لئے خدمات کو بہتر بناتے ہوئے بیرونی مسافروں کے چین میں سفر کرنے کے جوش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں سروس ٹریڈ ریونیو میں سال بہ سال 13 فیصد اضافہ ہوا جس میں سرحد پار سفر کی آمدنی میں 42 فیصد اضافہ ہوا، سروس ٹریڈ اخراجات میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور سروس ٹریڈ خسارے میں 14 فیصد کمی ہوئی۔

    مارچ کے آخر تک، چین کا بیرونی قرضہ7.1 ٹریلین امریکی ڈالر جب کہ بیرونی اثاثے 10.7 ٹریلین امریکی ڈالرتھے ، خالص اثاثوں کی مالیت 3.6 ٹریلین امریکی ڈالر رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین نے بین الاقوامی اقتصادی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان