23 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)11 جولائی 2025 کو ، پیرس میں یونیسکو کی عالمی ورثے کی کمیٹی کے47 ویں اجلاس میں چین کے علاقے شی شیا میں موجود شاہی مقبروں کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
شی شیا کے شاہی مقبرے، شمال مغربی چین کے ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقے کے دارالحکومت ین چوان سے تقریباً 30 کلومیٹر مغرب میں ہیلان پہاڑ کے دامن میں واقع ہیں ۔یہ مقام نو شاہی مقبروں، 271 ذیلی مقبروں، 5 ہیکٹر پر محیط تعمیراتی کھنڈرات کے مجموعے، اور سیلاب پر قابو پانے کے 32 مقامات پر مشتمل ہے۔
یہ بلند مقبرے شی شیا شاہی دور (1038-1227) کی علامت ہیں۔ ایک ایسی سلطنت جس نے اس خطہ زمین پر حکمرانی کی ،ایک ایسی قوم جو 800 سال پہلے پھلوں سے شراب کشید کرنے کے فن میں ماہر تھی۔
مشروبات کے دلکش برتن اور دیوار گیر خوبصورت پینٹنگز یہ ثابت کرتی ہیں کہ کشید کردہ مشروب تانگٹ (ڈانگشیانگ) لوگوں کے لیے صرف ایک پینے کا سیال نہیں بلکہ طاقت، رسوم و رواج اور شناخت کی زبان تھا۔