مقامی وقت کے مطابق 7 اگست کی دوپہر، کمبوڈیا۔تھائی لینڈ بارڈر جنرل کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہوا اور فریقین نے متعلقہ دستاویزات پر دستخط کیے۔
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان 24 جولائی سے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں جاری تھیں، اس دوران دونوں اطراف نے ایک دوسرے پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی ثالثی میں، دونوں ممالک نے 28 جولائی کو مذاکرات کیے اور اسی دن رات 12 بجے سے "فوری اور غیر مشروط" جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا تھا کہ سرحدی علاقے میں امن و استحکام بحال کرنے کی خاطر تھائی۔کمبوڈیا بارڈر جنرل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔