7 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنا نیشنل سپیس ایڈ منسٹریشن کے تحت لونر ریسرچ اینڈ سپیس انجینئرنگ سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ،چین کی خلائی ایجنسی نے چاند کے نمونوں کی تحقیق کی درخواستوں کے نویں بیچ کے لیے منظور شدہ فہرست جاری کی ہے، جس میں کامیاب درخواست دہندگان کو چین کے چانگ عہ -5 اور چانگ عہ -6 'مشنز میں لائے گئے نمونوں کو مستعار لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ چاند کے کل 30,881.8 ملی گرام کے نمونے 25 تحقیقاتی اداروں کے 32 تحقیقاتی گروپس کو دیے جائیں گے۔
اس فہرست میں جنوبی چین کی مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جنوب مغربی چین کی چھنگدو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، مشرقی چین کی ڈونگ ہوا یونیورسٹی، شمال مشرقی چین کا ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جنوبی چین کی ہانگ کانگ یونیورسٹی اور ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی جیسی ے یونیورسٹیز سمیت ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور چائنیز اکیڈمی آف جیولوجیکل سائنسز سے وابستہ ادارے بھی شامل ہیں.
چین کے چانگ عہ-6 مشن نے انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ چاند کے دور دراز حصے سے 1,935.3 گرام نمونے جمع کیے تھے- اسی دوران، چانگ عہ-5 مشن نے چاند کے تقریباً 1,731 گرام نمونے حاصل کیے۔ جولائی 2021 میں چین نے تحقیقاتی اداروں کو چاند کے نمونوں کا پہلا بیچ فراہم کیا۔ اب تک تحقیقی مقاصد کے لیے اداروں کو چاند کے آٹھ بیچ فراہم کیے جا چکے ہیں۔ پچھلے ماہ چین نے چانگ عہ-6 مشن کے ذریعہ جمع کردہ نمونوں پر تحقیق کے بعد چینی سائنسدانوں کی جانب سے تحقیقاتی نتائج کی ایک سیریز جاری کی ،جن میں آتش فشانی سرگرمیاں، قدیم مقناطیسی میدان، پانی کی مقدار اور چاند کی پرت کی جیو کیمیکل خصوصیات شامل ہیں۔